• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئی ایس آئی ایس کے سربراہ کا پہلا ویڈیو پیغام سامنے آگیا،مسلمانوں سے اطاعت کی اپیل !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,803
پوائنٹ
1,069
آئی ایس آئی ایس کے سربراہ کا پہلا ویڈیو پیغام سامنے آگیا،مسلمانوں سے اطاعت کی اپیل !!!


لنک


موصل (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم گروپ آئی ایس آئی ایس (داعش )کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کا پہلا ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں تمام مسلمانوں سے اپنی اطاعت کی اپیل کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق البغدادی کی یہ ویڈیو النوری مسجد میں جمعے کے خطبے دوران فلمائی گئی ہے،ویڈیو میں البغدادی نے اسلامی ریاست کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا یہ مذہبی فریضہ ہے کہ وہ اپنا رہنما مقرر کریں لیکن اس بات کو عرصہ دراز سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ انہیں خلیفہ بننے کی کوئی خواہش نہیں اور یہ ذمہ داری بوجھ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ’’میں تمہارا رہنما ہوں گو کہ میں تم سے سب سے اہل نہیں ہوں ‘‘۔ عام طور پر آڈیو پیغام کا سہارا لیا جاتا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہو ۔واضح رہے کہ یہ ویڈیو پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ داعش (آئی ایس آئی ایس )کے رہنماعراق کے فضائی حملوں میں یاتو ہلاک ہو چکے ہیں یا شدید زخمی ہوچکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پیغام اصل میں ابوبکر البغدادی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

2 جولائی کو ابوبکر البغدای نے ایک آڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے عراق اور شام ہجرت کر کے اسلامی ریاست کی تعمیر و تشکیل میں تعاون کی اپیل کی تھی جس کے بعد وزیراعظم نوری المالکی نے خبردار کیا ہے کہ داعش کی طرف سے’خلافت‘ کے قیام کا اعلان پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔گذشتہ کچھ عرصے کے دوران آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں نے عراقی فوج سے ایک بہت بڑا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور کئی شہروں کے لیے جنگ جاری ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری ’تشدد اور انتہا پسندی‘ میں جون میں 2417 عراقی مارے گئے ہیں، اس میں سے 1531 عام شہری ہیں۔
 
Top