• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آخرت نہیں تو۔۔۔ !

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
علم النفس کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ انسان کا دماغ لا محدود صلاحیتوں کا خزانہ ہے-
مگر موجوده دنیا میں یہ دماغ استعمال هوئے بغیر ختم هو جاتا ہے آدمی ایک لذیذ چیز سے محظوظ هونا چاہتا ہے-
مگر تهوڑی دیر کے بعد معلوم هوتا ہے کہ اس کی جسمانی طاقت جواب دے چکی ہے-
وه بے حساب علم حاصل کرنا چاہتا ہے مگر اس کی طاقت اس میں مانع بن جاتی ہے کہ وه زیاده مطالعہ کر سکے-
وه کامل آزادی چاہتا ہے مگر دنیا میں دوسرے لوگوں کا وجود اس کو مجبور کرتا ہے کہ وه اپنی آزادی کو صرف محدود طور پر استعمال کرے-وغیره-
انسان کی لا محدود ذہنی صلاحیت اور اس کی محدود جسمانی قوت میں مطابقت نہیں-
یہ اس بات کا قرینہ ہے کہ ایک اور دنیا بننے والی ہے جس میں آدمی کی لامحدود ذہنی صلاحیت اپنا استعمال پا سکے-
جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے پاس انسان کی اس دماغی صلاحیت کی کوئی توجیہہ نہیں-
جبکہ آخرت کے نظریہ میں اس کی مکمل توجیہہ حاصل هو رہی ہے-
مولانا وحیدالدین خان
کمپوزنگ: جہانگیرآفریدی​
 
Top