• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آخرت کے طلب گاروں کاراستہ

شمولیت
جنوری 10، 2014
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
38
اے شخص! تو کب تک گناہوں پر اصرارکرے گا ؟تو گناہوں سے کب توبہ کرے گا ؟...تیراجسم کھیل کود میں مشغول ہے اور تیرا دل تقوی سے محروم ہونے کی وجہ سے برباد ہوگیا ہے ،....تونے اپنی جوانی غفلت میں گزاردی اور اب بڑھاپے میں اپنی جوانی برباد ہونے پررورہا ہے؟وعظ کی مجلس میںتوتوفوت شدہ عمل پر روتا ہے لیکن جب مجلس سے اٹھتا ہے توپھر سے گناہوں میں جاپڑتا ہے ،...میرا وعظ تجھ پر کوئ اثر نہیں کرتا (شاید) تجھ پر عبرت کادروازہ بند ہوچکا ہے میں کب تک تیرے دل کوسمجھاؤں ،حالانکہ میں جانتا ہوں کہ تیرا حاضر نہیں اے غافل دل والے !تو نصیحت کو کیونکہ سمجھ سکتا ہے؟ہاۓ افسوس !اگر تجھے بارگاہ رب الغرت غروجل سے دھتکاردیا گیا تو شیطان کتنا خوش ہوگا..یہ غمزدوں کے رونے کی جگہ ہے اور یہ مجلس کتنی اچھی ہے کہ توبہ کرنے والوں کا گروہ اپنے احباب کی طرف کوچ کرگیا آہ!بارگاررب الغرت غروجل سے دھتکارے ہوۓ بندے کی وحشت کا کیا عالم ہوگا کہ وہ قرب خداوندی غروجل کا کوئ ذریعہ نہ پاسکے گا ،... اے اپنے احباب سے کٹ جانے والے !عاجزی وانکساری کے ساتھ قافلہ والوں کےقدموں سے وابستہ ہوجا اور گریہ وزاری کرتے ہوۓ یوں عرض کر میںوہ ہوں جومحرومی کے جنگل میں بھٹک گیا ہے
 
Top