• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آزاد بھائی کو پوسٹ کرنے مین پرابلم

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
محدث فورم کے رکن آزاد بھائی کو پوسٹ کرنے میں پرابلم ہے،انہوں نے مجھے ای میل پر بتایا ہے،آپ بھی ان کا میسج پڑھ لیں۔
محدث فورم پر آج کل مجھ سے کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا جارہا۔ معلوم نہیں کیا مسئلہ ہے۔ جب بھی پوسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ایرر آجاتا ہے۔ اس لیے میں نے اب کچھ پوسٹ کرنے کی کوشش کرنا ہی چھوڑ دی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
آزاد بھائی سے گزارش کریں کہ ازراہ کرم اگر ایرر کی کچھ تفصیلات بتا دیں تو آسانی ہو جائے گی۔ اس دوران درج ذیل کام کر کے چیک کر لیں:

۱۔ ایڈیٹر میں اوپر دائیں کونے پر موجود A/A کے بٹن کو دبا کر وزی وگ موڈ اور سورس موڈ میں تبدیل کر کے پوسٹ کرنے کی کوشش کریں۔ کیا ایرر وہی رہتی ہے یا بدل جاتی ہےیا آتی ہی نہیں؟
۲۔ کیا یہ مسئلہ فقط فوری جواب والے خانے میں ہے یا ایڈوانسڈ میں جا کر بھی پوسٹنگ نہیں کر سکتے؟
۳۔ کیا براؤزر فائر فاکس یا کروم استعمال کر کے چیک کر سکتے ہیں ؟
۴۔ ازراہ کرم ایک مرتبہ براؤزر کی کوکیز ڈیلیٹ کر کے دیکھ لیں یا کنٹرول کے ساتھ ایف فائیو کا بٹن دبا کر چیک کر لیں اور پھر پوسٹ کرنے کی کوشش کریں۔
۵۔ کیا دیگر فورمز خصوصاً صراط الہدیٰ فورم پر بھی انہیں یہی مسئلہ درپیش ہے۔ کیونکہ ان کا سسٹم ہمارے سسٹم سے کافی مماثل ہے۔

آزاد بھائی کو اس دھاگے کا لنک دیجئے اور انہیں پیغام بھی دے دیں میرا کہ ہمارے لئے ہر شخص کی اہمیت ہے اور اگر انہیں کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مجھ سے فقط ایک مرتبہ رابطہ کریں ای میل وغیرہ سے یا محدث فورم کا ربط استعمال کریں ، میں ان شاءاللہ بقیہ سارے کام چھوڑ کر پہلے ان کا مسئلہ حل کروں گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
شاکر بھائی آزاد بھائی کا جواب پرھ لیں۔
جی بھائی! میں نے تمام تجربات کرلیے ہیں، نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات ہے۔ پہلی تصویر میں موزیلا فائر فاکس کا سکرین شاٹ ہے پوسٹ کرنے کے بعد کا۔ ایسا ہی ہوتا ہے جب بھی کچھ پوسٹ کرتا ہوں اور کبھی کبھی تو کوئی تھریڈ پڑھتے ہوئے جب اگلا صفحہ اوپن کرنے کی کوشش کرتا ہوں، تب بھی ایسا ہی منظر سامنے آتا ہے۔ جو کبھی تو ری فریش کرنے سے ٹھیک ہوجاتا ہے اور کبھی پکا پکا داغ مفارقت دے جاتا ہے۔
شاکر بھائی نے جو نمبر ایک کام بتایا تھا، وہ کیا ہے، لیکن نتیجہ یہی ہے۔
ایڈوانسڈ والا خانہ کھلتا ہی نہیں ہے۔
کروم کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے چیک کیا ہے، تصویر نمبر دو میں اسی میں آنے والے ایرر کی منظر کشی کی گئی ہے۔
۴۔ یہ کام بھی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن نتیجہ نہیں نکلا کچھ۔
آج ہی صراط الہدی پر کافی عرصے بعد پوسٹ کی ہے اور الحمد للہ فوراً ہوگئی ہے۔ تیسری تصویر میں یہی دکھایا ہے۔
جزاک اللہ شاکر بھائی! اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو قبول فرمائیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شاکر بھائی میرے آئی ڈی نام کے نیچے یاہو ای میل کا آپشن ہے آپ وہاں کلک کر کے اپنا آئی ڈی ای میل کر دیں یا میسج کر دیں پھر میں آپ کا آئی ڈی آزاد بھائی کو سینڈ کر دوں گا جس سے آپ ڈائریکٹ ای میل کے ذریعے ایک دوسرے کو اپنی گفتگو کرسکیں گے۔ان شاءاللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ارسلان بھائی،
آپ کو ای میل بھیج دی ہے۔ آزاد بھائی نے جو تصاویر شیئر کی تھیں، ان کو دیکھنا ضروری ہے۔ ان کی ای میل مجھے فارورڈ کر دیجئے گا۔
شکریہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی،
آپ کو ای میل بھیج دی ہے۔ آزاد بھائی نے جو تصاویر شیئر کی تھیں، ان کو دیکھنا ضروری ہے۔ ان کی ای میل مجھے فارورڈ کر دیجئے گا۔
شکریہ
آپ کی کوئی ای میل موصول نہیں ہوئی شاکر بھائی۔
اور آزاد بھائی نے بھی کوئی تصاویر شئیر نہیں کیں۔
 
Top