• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آلَ یسین سے کیا مراد ہے ؟اور علیہ سلام کس کئے استعمال کرنا صیح ہے

محمدعظیم

مبتدی
شمولیت
مارچ 10، 2014
پیغامات
28
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
13
اسلام علیکم،
چند سوالات کرنا چہتا ہوں ،ہر اک سوال کا جواب دائل سے دیجئے،
01- کیا نبیوں کے علاوہ کیسی صحابی کے لئے علیہ سلام کہنا صیح ہے ؟
02-قرآن پاک میں یسین کس کو کہا گیا ہے ؟
03-قرآن پاک کی سورۃ صفات ایات نمبر 130 میں آلِ یسین پر سلام یعنی حضرت محمدﷺ کی آل پر سلام کیا کوئی یہ صیح ہے ؟
جزاک اللہ خیرا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
01- کیا نبیوں کے علاوہ کیسی صحابی کے لئے علیہ سلام کہنا صیح ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا آل بیت کے ساتھ علیہ السلام لکھا جا سکتا ہے۔؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصلا یہ الفاظ انبیاء کرام کے ساتھ خاص ہیں،اور غیر انبیاء کے لئے استعمال کرنے کے بارے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اہل علم نے مکروہ ،اور بعض نے جائز کہا ہے۔ لیکن راجح بات یہی ہے کہ کبھی کبھار غیر انبیاء کے ساتھ ان الفاظ کو استعما ل کیا جا سکتا ہے ، کیونکہ یہ الفاظ السلام علیکم کے معنی میں ہی ہیں،لیکن شرط یہ ہے کہ روافض کی مانند اس کو شعار نہ بنایا جائے ،اور اسے کسی شخصیت کے ساتھ مخصوص نہ کیا جائے،جیسا کہ روافض تمام صحابہ کو چھوڑ کر صرف سیدنا علی ،سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنھم کے ساتھ خاص کرتے ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرا سوال یہ ہے کہ سیدنا علی کے نام کے ساتھ کیا لکھا جائے ۔؟ رضی اللہ تعالی عنہ یا پھر علیہ السلام۔ ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت علی رضی اللہ کے نام کے ساتھ 'رضی اللہ عنہ' کے علاوہ دیگر القابات مثلا 'کرم اللہ وجھہ' یا 'علیہ السلام' وغیرہ لگانا اہل تشیع کا طریق کار ہے کیونکہ وہ اس طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بقیہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے امتیاز اور فضیلت کو ثابت کرنا چاہتے ہیں لہذا ان الفاظ کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔شیخ صالح المنجد اس بار ے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
ظاہر ہے کہ علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کے لیے کرم اللہ وجہہ کا لفظ سب سے پہلے شیعہ نے ہی استعمال کیا ، اورپھر بعض کاتبوں نے بھی جو کہ شیعہ طرفداراور اکثر جاھل قسم کے کاتبوں نے بھی یہ لکھنا شروع کیا ۔
1 - امام ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں :
میں کہتا ہوں : بہت سارے ناسخ اورکاتب باقی صحابہ کرام کوچھوڑ کر صرف علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کےلیے کرم اللہ وجہہ کا کلمہ لگاتے ہيں ، یا پھر ان کے لیے علیہ السلام کہتے ہیں ، تو اگرچہ اس کا معنی صحیح ہے لیکن یا ضروری اورواجب ہے کہ اس میں سب صحابہ کے درمیان برابری کرنی چاہیے اس لیے کہ یہ تعظیم و تکریم کے لیے ہے تو شیخان ابوبکر اورعمررضي اللہ تعالی عنہما اس کے زيادہ حق دار ہیں ۔ دیکھیں تفسیر ابن کثیر ( 3/ 517 ) ۔
2 - لجنۃ دائمہ ( مستقل اسلامی ریسریچ کمیٹی ) کا کہنا ہے :
علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کوکرم اللہ وجہہ کے ساتھ خاص کرنا شیعہ حضرات کا علی رضي اللہ تعالی عنہ میں غلو ہے ، اوریہ کہا جاتا ہے کہ یہ کلمہ اس لیے کہتے ہیں کہ انہوں نے نہ توکبھی کسی بت کوسجدہ کیا اورنہ ہی کبھی کسی کی شرمگاہ ہی دیکھی ہے ۔تویہ چيزصرف علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ساتھ خاص نہیں بلکہ اس میں تووہ صحابہ جواسلام میں پیدا ہوئے بھی شریک ہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
03-قرآن پاک کی سورۃ صفات ایات نمبر 130 میں آلِ یسین پر سلام یعنی حضرت محمدﷺ کی آل پر سلام کیا کوئی یہ صیح ہے ؟
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠﴾
کہ الیاس پر سلام ہو (١)۔
١٣٠۔١ الیاسین، الیاس علیہ السلام کا ہی ایک تلفظ ہے، جیسے طور سینا کو طور سینین بھی کہتے ہیں، حضرت الیاس علیہ السلام کو دوسری کتابوں میں (ایلیا) بھی کہا گیا ہے۔
"تفسیر احسن البیان"
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
02-قرآن پاک میں یسین کس کو کہا گیا ہے ؟
سوال واضح نہیں ہے، کیا جو سورت کا نام ہے "یسین"، کیا اس بارے میں استفسار ہے، یا "ال یاسین" کے بارے میں۔
 

محمدعظیم

مبتدی
شمولیت
مارچ 10، 2014
پیغامات
28
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
13
سوال واضح نہیں ہے، کیا جو سورت کا نام ہے "یسین"، کیا اس بارے میں استفسار ہے، یا "ال یاسین" کے بارے میں۔
اسلام علیکم ،بھائی
بھائی میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن پاک میں آلِ یسین سے مراد بنی کریم ﷺ کی اولاد ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اسلام علیکم ،بھائی
بھائی میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن پاک میں آلِ یسین سے مراد بنی کریم ﷺ کی اولاد ہے
وعلیکم السلام
یار "اسلام علیکم" ٹھیک نہیں ہے یوں لکھیں "السلام علیکم"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠﴾
کہ الیاس پر سلام ہو (١)۔
١٣٠۔١ الیاسین، الیاس علیہ السلام کا ہی ایک تلفظ ہے، جیسے طور سینا کو طور سینین بھی کہتے ہیں، حضرت الیاس علیہ السلام کو دوسری کتابوں میں (ایلیا) بھی کہا گیا ہے۔
"تفسیر احسن البیان"
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
وعلیکم السلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠﴾
کہ الیاس پر سلام ہو (١)۔
١٣٠۔١ الیاسین، الیاس علیہ السلام کا ہی ایک تلفظ ہے، جیسے طور سینا کو طور سینین بھی کہتے ہیں، حضرت الیاس علیہ السلام کو دوسری کتابوں میں (ایلیا) بھی کہا گیا ہے۔
"تفسیر احسن البیان"
اس پر کوئی قرآن حدیث سے دلیل ہے کہ إِلْ يَاسِينَ حضرت الیاس علیہ السلام کا ہی ایک تلفظ ہے یا صاحب تفسیر احسن البیان کا یہ کہہ دینا ہی کافی ہے
 
Top