محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ کو مرنا پسند ہے؟
ولید بن عبدالملک مسجد میں داخل ہوا تو اس کے سپاہیوں نے تمام لوگوں کو باہر نکال دیا۔ایک بوڑھے نے باہر نکلنے سے انکار کر دیا۔وہ اسے بزور نکلنے پر مجبور کر رہے تھے کہ ولید کی نظر پڑ گئی۔ولید نے کہا: رک جاؤ!پھر وہ خود بوڑھے کے پاس چل کر گیا اور کہنے لگا: بابا جی! آپ کو مرنا پسند ہے؟
بورھے نے کہا: امیرالمومنین! ہر گز نہیں،میری جوانی اپنے تمام تر شر کے ساتھ ختم ہو گئی،اب بڑھاپا اپنے تمام تر خیر اور برکت کے ساتھ آیا ہے۔میں جب بھی اٹھتا ہوں الحمدللہ کہتا ہوں ،جب بیٹھتا ہوں تو بھی اللہ کا ذکر اذکار کرتا ہوں۔مجھے یہ پسند ہے کہ یہ دونوں صفات تادیر باقی رہیں۔
(سنہرے اوراق از عبدالمالک مجاہد)