کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
آپ کو معلوم ہے دنیا کی مضبوط ترین کرنسی کونسے ملک کی ہے؟
جانئے 10 سب سے تگڑی کرنسیوں کے بارے میں
روزنامہ پاکستان، 28 جنوری 2016 جانئے 10 سب سے تگڑی کرنسیوں کے بارے میں
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت روئے زمین پر 196 ممالک موجود ہیں اور ان میں سے بیش تر کی اپنی کرنسی ہے۔ کسی بھی ملک کی کرنسی کی عالمی مارکیٹ میں قوتِ خرید اس کی قدر کا تعین کرتی ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو دنیا کی 12 مضبوط ترین کرنسیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔ مختلف ممالک کی کرنسیوں کی قدر کی یہ فہرست جنوری 2016ء میں ترتیب دی گئی ہے۔
کویتی دینار
کویت دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے اور اس کی سرکاری کرنسی کویتی دینار دنیا کی مضبوط ترین کرنسی ہے۔
1 کویتی دینار کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 3.29 ہے۔
پاکستانی روپے کے حوالے سے دیکھا جائے تو 1 کویتی دینار 345.68 روپے کا آتا ہے۔
کویتی کرنسی میں سب سے بڑا نوٹ 20 دینار کا ہے جو 65.69 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
کویت بہت بڑا ملک نہیں ہے لیکن اس کے تیل کے ذخائر دنیا کے پانچویں بڑے ذخائر ہیں۔
=====
بحرینی دینار
سلطنت بحرین کی سرکاری کرنسی بحرینی دینار کہلاتی ہے اور یہ دنیا کی دوسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔
1 بحرینی دینار 2.65 امریکی ڈالرز
اور 278.02 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
بحرین کی کرنسی کا سب سے بڑا نوٹ بھی 20 دینار کا ہے جو 53.05 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
اگرچہ تمام عرب ممالک میں تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں اور وہ ان کی برآمدات سے زرمبادلہ کماتے ہیں لیکن یہ امر قابل ذکر ہے کہ بحرین وہ پہلا عرب ملک ہے جس نے اپنی سرزمین تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔
=====
عمانی ریال
عمانی ریال سلطنت عمان کی سرکاری کرنسی ہے۔ اسے 1970ء میں سرکاری کرنسی کا درجہ دیا گیا تھا۔ اس سے قبل عمان بھارتی روپے اور سعودی ریال کو بطور کرنسی استعمال کرتا تھا۔
1 عمانی ریال کی قیمت 2.60 ڈالرز
اور 272.78 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
اور یہ دنیا کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔
عمانی ریال کا سب سے بڑا نوٹ 50 ریال کا ہے جو 129.85 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
=====
لیٹوین لات (Latvian Lat)
لات (Lat) ری پبلک آف لیٹویا (Republic of Latvia) کی سرکاری کرنسی ہے۔
1 لات کی قیمت 1.61 امریکی ڈالرز
اور 168.91 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
لات کا سب سے بڑا نوٹ 500 کا ہے جو 805.74 امریکی ڈالرز کے برابر ہے لیکن یہ نوٹ بہت کم استعمال کیا جاتا ہے۔
=====
فاک لینڈ آئس لینڈز پاؤنڈ (Falkland Islands Pound)
فاک لینڈآئس لینڈز بنیادی طور پر راج برطانیہ کے ماتحت ہے مگر اس کی اپنی کرنسی ہے جو 1883ء میں پہلی بار متعارف کروائی گئی تھی۔
ایک فاک لینڈ آئس لینڈز پاؤنڈ کی قدر 1.51 امریکی ڈالرز
اور 158.42 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
فاک لینڈ کی کرنسی میں سب سے بڑا نوٹ 50 پاؤنڈز کا ہے جو 75.39 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
=====
برطانوی پاؤنڈ سٹرلنگ
برطانیہ کی سرکاری کرنسی پاؤنڈ سٹرلنگ ہے جو دنیا میں صرف پاؤنڈ کے نام سے جانی جاتی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاؤنڈ سٹرلنگ برطانیہ کے ساتھ ساتھ جرسی (Jersey)،
دی آئیل آف مین (The Isle of Man)،
گرنزی (Guernsey)،
دی ساؤتھ سینڈوچ آئس لینڈز(The South Sandwich Islands) اور
ساؤتھ جارجیا (South Georgia) کی بھی سرکاری کرنسی ہے۔
برطانوی پاؤنڈ دنیا کی قدیم ترین کرنسی بھی سمجھی جاتی ہے۔
1 پاؤنڈ کی قیمت 1.46 امریکی ڈالرز
اور 153.18 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
برطانوی پاؤنڈ کا سب سے بڑا نوٹ 50 کا ہے جو 73.14امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
=====
جبرالٹر پاؤنڈ (Gibraltar Pound)
جبرالٹر بھی برطانیہ کی دیار غیر میں ذیلی آبادی ہے جو اپنی ایک کرنسی رکھتی ہے۔ جبرالٹر کی کرنسی 1934ء میں پہلی بار متعارف کروائی گئی تھی۔
1 جبرالٹر پاؤنڈ کی قیمت 1.47 امریکی پاؤنڈ
اور 154.23 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
جبرالٹر کی کرنسی میں بھی سب سے بڑا نوٹ 50 پاؤنڈز کا ہے جو 73.27 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
=====
سینٹ ہیلینا پاؤنڈ (St. Helena Pound)
سینٹ ہیلینا پاؤنڈ اٹلانٹک آئس لینڈز آف سینٹ ہیلینا (Atlantic Islands of Saint) کی سرکاری کرنسی ہے۔ یہ ملک بھی برطانوی ذیلی آبادی ہونے کی وجہ سے اس کی کرنسی برطانوی پاؤنڈ سے منسلک ہے۔
1 سینٹ ہیلینا پاؤنڈ کی قیمت 1.47 امریکی ڈالر ز
اور 154.23 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
سینٹ ہیلینا پاؤنڈ کا سب سے بڑا نوٹ 20 پاؤنڈز کا ہے جو 29.31 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
=====
اردنی دینار
اردنی دینار سلطنت اردن کی سرکاری کرنسی ہے جس کا
1 دینار 1.41 امریکی ڈالرز
اور 147.93 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
اردنی دینار میں سب سے بڑا نوٹ 50 دینار کا ہے جو 1999ء میں جاری کیا گیا ہے۔
50 اردنی دینار کا یہ نوٹ 70.61 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
=====
کیمین آئس لینڈز ڈالر (Cayman Islands Dollar)
کیمین ڈالر دنیا کی آٹھویں مضبوط ترین کرنسی ہے۔
1 کیمین ڈالر 1.22 امریکی ڈالرز
اور 128 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
کیمین ڈالر میں سب سے بڑا نوٹ 100 ڈالر کا ہے جو 121.95 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
=====
یورپی یونین یورو
یوروزون کی 19 ریاستوں کی مشترکہ سرکاری کرنسی یورو ہے جو دنیا کی 9ویں مضبوط ترین کرنسی ہے۔ دنیا کے کئی اور ممالک بھی یورو کو بطور سرکاری کرنسی اپنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
1 یورو کی قیمت 1.07 امریکی ڈالرز
اور 112.26 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
اس کرنسی کا سب سے بڑا نوٹ 500 یورو کا ہے جو 536.95 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
=====
سوئس فرانک
سوئس فرانک سوئس کنفیڈریشن کی سرکاری کرنسی ہے جسے عرف عام میں سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔
1 سوئس فرانک کی قیمت 0.99 امریکی ڈالرز
اور 103.87 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
سوئس فرانک کا سب سے بڑا نوٹ 1000 کا ہے جو 990.30 ڈالرز کے برابر ہے۔
=====