السلام علیکم
حرن بن شداد بھائی
یہ بڑی دلچسپ بحث ہے اور یقین کیجئے میں تو چاہتا ہوں کے ہر وہ شخص جو جمہوریت کو غلط سمجھتا ہے اور بادشاہت کو قرآن سے ثابت اور درست تو وہ آئے اور یہاں پر بات کرے
واقعی بڑی دلچسپ بحث ہے اور میں کئی دن سے سوچ رہا ہوں یا اللہ کیا معاملہ ہے تو دماغ ایک دلچسپ بات آئی جیسے آپ کے آتی ہے وہ یہ ہے
جمہوریت کی مخالفت میرے خیال سے اس لیے کی جارہی ہےکہ اس سے کوئی ڈر نہیں کیسے ہی کہہ دو کچھ نہیں بگڑے گا کیوں کہ ہر طرح کی آزادی ہے
اور بادشاہت کی مخالفت کون مول لے سکتے ہے کس کو تختہ دار پر چڑھنا اس لئے بادشاہ جو کرتا ہے صحیح کرتا ہے ( ظل الٰہی) ہے نا؟
اور خلافت کو اس لئے یا د کر رہے ہیں کہ اس کا گلا دبانے والے مسلمان ہی ہیں اس لئے اس کو یاد کرتے ہیں تا کہ کچھ تو حق ادا ہوجائے اور کہیں قیامت میں دامن گیر نہ ہوجائے ؟
اب خلافت کب آئے گی اس کا انتظار ہے معلوم نہیں کتنے امیر اس کو منائیں گے اور معلوم نہیں کس امیر کی بات مانے گی کیوں کہ کوئی امیر تو حنفی ہوگا کوئی حنبلی ہوگا اور صوفی ہوگا تو کوئی اہل حدیث جب اتنے سارے امیر اس خلافت کو کھینچے گے تو وہ گھبرا جائے گی تو پھر لا محالہ اس کو انگریز گھر لے جائیں گے
اب بھائی پہلے کیوں تو اس خلافت کو گھر سے نکلنے دیا اب وہ آئے تو کیسے آئے اور کس کے پاس آئے یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کوئی بات غلط کہہ دی ہو تو بھائی حضرات معافی چاہوں گا کیوں کہ خلافت کو میں بھی پسند کرتا ہوں