• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

أي اور أية کا استعمال

شمولیت
فروری 21، 2019
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
56
آئیے آج کے اس مختصر سی تحریر میں جانتے ہیں کہ عربی میں " أيّ اور أيَّة " میں سے دونوں کا استعمال مذکر ومؤنث میں یکساں ہوتا ہے یا دونوں کے استعمال کے طریقے الگ الگ ہیں۔۔۔؟
قارئین: فصیح یہ ہے کہ ہم مذکر و مؤنث دونوں کے لیے " أيّ" کا ہی استعمال کریں جیسے: ("أي رجل" و"أي امرأةٍ"، و"أي الرجال" و"أي النساء"، و"أي كتاب" و"أي سورة ")

"أية" کا استعمال مؤنث کے ساتھ درست ہے لیکن یہ "أي" سے افصح نہیں ہے۔

"أي" کا استعمال قرآن مجید میں مذکر ومؤنث دونوں کے لیے ہوا ہے۔
مذکر کی مثالیں:
‏- ثُمَّ بَعَثْنَاهُمْ لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصَى لِمَا لَبِثُوا أَمَدًا.
- عَسَى أَنْ يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ.
- تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ
وَسَیَعۡلَمُ ٱلَّذِینَ ظَلَمُوۤا۟ أَیَّ مُنقَلَبࣲ یَنقَلِبُونَ

مؤنث کی مثالیں:
- فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ.
- وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ.

"أية" اور "أي" کا استعمال شعراء کے کلام میں:

عيدٌ بِأَيّة حالٍ عُدتَ يا عيدُ
بِما مَضى أَم بِأَمرٍ فيكَ تَجديد
(المتنبي)

وبأيّ نولٍ أم بأيةِ مُزنَةٍ
أم أيِّ طوفانٍ تفيض وتفهِق؟
(أحمد شوقي)

فبأيِّ إمرأةٍ سأُومنْ
وبأيَّ شُبَّاك سأُومنْ
(درويش)

قرآن مجید میں "أية" کا استعمال نہیں ہوا ہے سوائے نداء میں مؤنث کے لیے:
یَـٰۤأَیَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَىِٕنَّةُ
أَیَّتُهَا ٱلۡعِیرُ إِنَّكُمۡ لَسَـٰرِقُونَ

(ہدایت اللہ فارس)
 
Top