• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابن عربی --- فرعون رحمت الٰہی کا مستحق / فرعون کی موت ایمان پر

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
ibn arbi.jpg



ترجمہ :

فرعون ڈوبتے ڈوبتے ایمان سے مرا ہے ، پاک صاف مرا ہے - اس میں مرتے وقت کچھ خباثت باری رہی نہ تھی - کیونکہ وہ ایمان سے مرا ہے - ایمان لا کر اس نے کوئی گناہ نہیں کیا - کیونکہ اسلام ما قبل کے تمام گناہوں کو محو کر دیتا ہے - الله نے فرعون کو اپنی رحمت کی ایک نشانی دلیل بنا دی ہے - (فصوص ال...حکم / مترجم عبد القدیر صدیقی ، صفحہ ٤١٣ ، پروگریسو بکس ، اردو بازار ، لاہور)
محی الدین کے معنی "دین کو زندہ کرنے والا" ہیں - نہ جانے انہوں نے کون سے دین کو زندہ کیا؟ قرآن وحدیث کے دین میں جہنم واصل ہو کرصبح شام آگ پر پیش کیا جانے والا فرعون ان کے دین میں ایمان کے ساتھ ، بغیرکسی گناہ کے بخشا بخشایا اوراﷲ کی رحمت کی نشانی بن کر اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے جیسا کہ انہوں نے اپنی "فصوص الحکم" کی فص موسوی میں لکھا ہے اور اخبار الاخیار میں اسی فصوص الحکم کے حوالے سے عبدالحق "محدث دہلوی" نے بھی فرعون کے مومن مرنے کی تصدیق کی ہے -

(صفحہ ٣٥٤)
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
لولی بھائی رمضان المبارک کی مبارک گھڑیوں کو ان کاموں میں صرف کرتے رہیں حالانکہ وسوسہ ڈالنے والا قید ہے لیکن اسکے وسوسوں کا جناب پر ابھی تک اثر باقی ہے اللہ محفوظ رکھے
کبھی محدث فتوی پر جا کر وہاں فتاوی کا مطالعہ کر لیا کریں تو یہ شیطانی وسوسے ذہن میں آئیں گے ہی نہیں ۔یہ فتوی بغور پڑھیں:

شیخ ابن العربی کی بابت سوال
شروع از M Aamir بتاریخ : 25 July 2013 08:45 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
1۔ اکثر علماء اور خصوص گروہ صوفیائے کرام شیخ محی الدین ابن عربی شیخ اکبر (جن کی مشہورتصانیف فصوص الحکم اور فتوحات مکہ وغیرہ ہیں) کو مقدس بزرگ مانتے ہیں۔ اور بعض علماء شیخ مزکور کو مسئلہ وحدۃ الوجود کے قائل ہونے سے جو ان کی تصانیف سے ظاہر ہے۔ کفر الحاد کی طرف منسوب کر کے دائرہ اسلام سے خارج فرماتے ہیں۔ اور برے برے القاب سے یاد کرتے ہیں۔ خصوص آپ پر برادرعلم پر ان کی تصانیف سے شیخ موصوف کے خیالات اور ان کی تحققات پوشیدہ نہ ہوں گی۔ اور فصوص شیخ مذکور کی نسبت آپ کا کیاخیال ہے۔ اور مسلمانوں کو کیا ظن رکھا جائے۔ امید ہے کہ اشد ضرورت کی وجہ سے بہت جلد جواب سے تشفی فرمایئں گے۔ (محمد سلیمان سودا ر جڑ چرلہ علاقہ نظام)

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسئلہ تکفیر شیخ ابن العربی بہت نازک ہے۔ مولانا نواب صاحب بھوپال مرحوم تکثار میں علامہ شوکانی سے نقل کرتے ہیں۔ کہ میں نے چالیس سال تک شیخ کی تکفیر کی۔ آخر میری رائے غلط معلوم ہوئی۔ تو میں نے رجوع کیا۔ نواب صاحب مرحوم شیخ ممدوح کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور مولانا نزیر حسین المعروف حضرت میاں صاحب دہلوی شیخ ممدوح کوشیخ اکبر لکھتے ہیں۔ (معیار الحق ص128)

حضرت مجدد سہرہندی بھی شیخ موصوف کو مقربان الٰہی سے لکھتے ہیں۔ بڑی وجہ آپ کی مخالفت کی مسئلہ وحدۃ الوجود ہے۔ سو دراصل اس کی تفسیرپر مدار ہے۔ جیسی اس کی تفسیر کی جائے ویسا ہی اس کا اثر ہوگا۔ خاکسار کے نزدیک اس کی صحیح تفسیر بھی ہوسکتی ہے۔ جس کا زکر کبھی کبھی اہل حدیث میں کیا گیا ہے۔ دوسری وجہ خفگی کی ایمان فرعون ہے۔ مگرشیخ کا قول سند درجہ'' فتوحات''اس خفگی کا ازالہ کرتا ہے۔ شیخ موصوف نے فتوحات میں فرعو ن کو مدعی الوہیت لکھ کر ابدی جہنمی لکھا ہے۔ اورکسی مقام پر اس کے خلاف ملتا ہے۔ تو وہ متروک ہے یا مول۔ اس لئے خاکسار کی ناقص رائے۔ میں بھی شیخ ممدوح قابل عزت لوگوں میں ہیں۔ (26 محرم 40 ہجری)

فتاویٰ ثنائیہ
جلد 01 ص 334
محدث فتویٰ
http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/5962/320/


لولی بھائی اب یہ فرمائیں کہ آپ کے شیخ الاسلام ثناء اللہ امرتسری شیخ الکل فی الکل سید نزیر حسین دہلوی وسید نواب صدیق حسن خان قنوجی وعلامہ شوکانی اور محدث فتوی کی ٹیم پر کیا فتوی صادر ہوتا ہے؟؟؟
 
Top