• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابوالحسن الشطنوفی الشافعی --- مرغابی کا بھن کر آنا اور پھر زندہ ہونا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
بہجتہ الاسرار --- ابوالحسن الشطنوفی الشافعی --- مرغابی کا بھن کر آنا اور پھر زندہ ہونا

یہ کرامت اپنے آپ میں ایک بہت بڑا عجوبہ ہے -

١. ہوا میں سے آدمی کا اتر کر عبدالقادر جیلانی کے پاس بیٹھ جانا -

٢. اڑتی مرغابیوں میں سے ایک کو حاضر کر دینا وہ بھی بھون کر اور تو اور مرغابی کی طرف دیکھنا اور صرف اتنا کہنا کہ مرد کی بھوک کے لئے جلدی کر اور کلام ابھی پورا نہ ہوا اور مرغابی بھن کر سامنے آ گئی -

٣. دو پتھروں کو روٹی بنا دینا -

٤. پھر ہوا میں ہاتھ بڑھا کر پانی دریافت کرنا -

٥. آخری اور حیرت انگیز بات یہ کہ مرغابیوں کی ہڈیوں کو اپنے دائیں ہاتھ پر رکھا اور اپنا ہاتھ ان پر پھیرا اور کہا اے متفرق ہڈیوں اور ٹکڑے شدہ جوڑو اور چلے جاؤ - پھر وہ مرغابی بھنی ہوئی زندہ ہو گئی اور ہوا میں اڑ گئی -
یہ کرامت ہے یا دعوی خدائی - جو کام سوائے الله کے کوئی نہیں کر سکتا وہ عبد القادر جیلانی نے بیٹھے بیٹھے کہنے سے اور ہاتھ کے اشارے سے ہی سر انجام دے دیا -

اور وہ واقعہ بھی پیش نظر رہے، جب ابراہیمؑ نے کہا تھا کہ: "میرے مالک، مجھے دکھا دے، تو مُردوں کو کیسے زندہ کرتا ہے"فرمایا: "کیا تو ایمان نہیں رکھتا؟ "اُس نے عرض کیا "ایمان تو رکھتا ہوں، مگر دل کا اطمینان درکار ہے"فرمایا: "اچھا تو چار پرندے لے اور ان کو اپنے سے مانوس کر لے پھر ان کا ایک ایک جز ایک ایک پہاڑ پر رکھ دے پھر ان کو پکار، وہ تیرے پاس دوڑے چلے آئیں گے خوب جان لے کہ اللہ نہایت با اقتدار اور حکیم ہے" -

(سورة البقرة:٢٦٠)

دیکھئے الله نے ان چار پرندوں کے جز کو ملا کر ان کو دوبارہ زندہ کر دیا اور یہاں پر یہی کام عبد القادر جیلانی نے بھی کر دکھایا - تو استغفرالله کیا فرق رہا الله میں اور عبد القادر جیلانی میں -


shafi.jpg
 
Top