محمد شاہد
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 18، 2011
- پیغامات
- 2,510
- ری ایکشن اسکور
- 6,023
- پوائنٹ
- 447
حکومت چوری روکنے کے لئے بجلی کے سمارٹ میٹر متعارف کرائے گی۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق کارڈ لوڈ کریں گے پھر بجلی ملے گی۔ کارڈ ختم ہوتے ہی بجلی بھی ختم ہو جائے گی۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کا کہنا ہے کہ بجلی کے سمارٹ میٹر کا نظام مارچ سے شروع کر رہے ہیں۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق سمارٹ میٹر میں ہر ماہ کارڈ لوڈ کریں گے۔ بجلی کے سمارٹ میٹر کا نظام دو سے تین سال میں مکمل ہوگا۔ سیکرٹری پانی و بجلی کا مزید کہنا ہے کہ دو سے تین سال کے عرصے میں ایل این جی کے بجلی پلانٹس پیداوار شروع کر دیں گے جس سے فی یونٹ 8 روپے 80 پیسے کی سستی بجلی پیدا ہوگی۔
لنک