• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اب سعودی عرب کا 14 دن کا ویزا انتہائی آسانی سے ملے گا، اتنی رقم دینا پڑے گی؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اب سعودی عرب کا 14 دن کا ویزا انتہائی آسانی سے ملے گا، اتنی رقم دینا پڑے گی؟
روزنامہ پاکستان، 01 اکتوبر 2018

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے چند روز قبل غیرملکیوں کے لیے ویزے کا حصول آسان بنانے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی نے گزشتہ روز تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ”نیا الیکٹرانک ویزا سسٹم ’شارق‘ شروع ہو چکا ہے جس کے ذریعے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے اور کنسرٹس میں شرکت کے خواہش مندوں سمیت تمام غیرملکی انتہائی آسانی کے ساتھ سعودی عرب کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

جو لوگ 15 دسمبر کو ہونے جا رہی فارمولا ای ریس دیکھنا چاہتے ہیں وہ www.sharek.sa/formulae پر جا کر 14 دن کا ویزا صرف 640 سعودی ریال (تقریباً 20 ہزار 900 روپے) میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ویزے پر آنے والے غیرملکیوں کو ایونٹ میں مکمل داخلے اور کئی مخصوص مقامات میں سفر کی اجازت ہو گی۔


ویزے کے خواہش مند غیرملکیوں کو آن لائن فارم میں اپنی ذاتی تفصیلات درج کرنی ہوں گے اور اپنی تصویر اور اپنے پاسپورٹ کی کاپی منسلک کرنا ہو گی۔ وزارت خارجہ ان منٹوں میں ان کے ویزے کا اہل یا نااہل ہونے کا فیصلہ کرے گی۔

اگر آپ اہل ہوئے تو فیس کی ادائیگی کے بعد آپ کو ویزا ای میل کے ذریعے بھیج دیا جائے گا، جس کا پرنٹ حاصل کر کے آپ سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔ سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل السعود کا کہنا تھا کہ ”یہ اقدام ہمارے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب آپ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبان کرتے ہیں تو دیگر ممالک کے لوگ یقینا آپ کے ملک آنا چاہیں گے۔ کھیلوں کے انہی عالمی شائقین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے الیکٹرانک ویزا سسٹم متعارف کرایا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے لوگ آئیں اور ہمارا ملک دیکھیں اور سعودی شہریوں سے ملیں اور جانیں کہ حقیقت میں سعودی عوام کیسے ہیں۔“

 
Top