محمد شاہد
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 18، 2011
- پیغامات
- 2,510
- ری ایکشن اسکور
- 6,023
- پوائنٹ
- 447
اب گاڑی پیٹرول سے نہیں پانی سے چلےگی
خیر پور سندھ سے تعلق رکھنے والے انجینئر نے گاڑیوں کو مکمل طور پرپانی پر چلانے والی کٹ تیارکرلی ہے اس کٹ سے گاڑی ایک لیٹر پانی میں چالیس کلو میٹر کا سفر کرے گی۔ انجینئر آغا وقار نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیوں کو پانی پر چلانے والی کٹ تین سال کی محنت سے تیار کی ہے۔ واٹر کٹ کے زریعے ہائیڈروجن گیس کو آکسیجن سے الگ کر کے بطور
ایندھن استعمال کیا گیا ہے جبکہ انجینئر وقار کے مطابق واٹر کٹ کی کارکردگی پیٹرول اور ڈیزل سے دوگنابہتر ہے ۔ انجیئروقار کا کہنا ہے کہ انھیں واٹر کٹ کی ایجاد پر جہاں حکومت پاکستان کی جانب سے مثبت رد عمل کو توقع ہے تو وہیں عالمی اداروں کی جانب سے بھی ان کی ایجاد میں دلچسپی ظاہر کی جارہی ہےتاہم دوسری جانب
پاکستان کونسل آف ساٹنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی جانب سے بھی انجیئر وقار کی ایجاد کو سراہا گیا ہے اور اس منصوبے میں تکنیکی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ پانی پر گاڑی چلنے کے دوران انجن سے کاربن کی بجائے آکسیجن خارج ہوتی ہے جس کے باعث اس ایجاد کو ماحول دوست بھی قراردیاجارہا ہے۔
بشکریہ hamariweb