کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
اتباع رسولﷺ ہی کیوں؟
اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعے اسلام کو مکمل فرمایا ہے اور قیامت تک اس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے۔دین کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کے بارے میں آپﷺ نے مکمل راہنمائی فراہم نہ کی ہو۔اسی راہنمائی کے مطابق زندگی گزارنے کو اتباع سنت کہتےہیں ۔صحابہ کرام اتباع سنت کے خلاف کسی بڑی سے بڑی شخصیت کی بات کو بھی گوارہ نہیں کرتے تھےلیکن افسوس آج ہم اپنی زندگی کو احکامات الہی اور سنت رسولﷺ سے کس قدر دور پاتے ہیں آئیے قرآن مجید کا مطالعہ کریں اور اتباع رسولﷺ کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کریںلَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب)
یقینا رسول اللہﷺ کی ذات میں تمہارے لیے بہترین اسوہ ہے
وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا (حشر)
اور تمہیں جو کچھ رسولﷺ دے لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ(محمد)
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسولﷺ کا کہا مانو اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ(آل عمران)
کہہ دیجئے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا
قرآن مجید کی ان آیات سے یہ حقیقت آپ پر واضح ہوچکی ہوگی کہ دین وشریعت کا کوئی عمل اس وقت تک مقبول نہیں ہوتا جب تک اس کی سند رسول اللہ ﷺ سے نہ ملے نبی کریمﷺ کی تعلیمات میں ہر وہ چیز جسے آپﷺ نے کرنے کا حکم دیا ہے اس کی تعمیل کیجیے اور ہر وہ چیز جسے آپﷺ نے منع فرمایا ہے اس سے رک جائیے ۔فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (النور)
سنو جو لوگ حکم رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرتے رہنا چاہیئے کہ کہیں ان پر کوئی زبردست آفت نہ آ پڑے یا انہیں درد ناک عذاب نہ پہنچے
من يطع الرسول فقد اطاع اللهدین میں ذاتی فیصلے اور شخصی رائے کی کوئی اہمیت نہیں ،اس شخص سے زیادہ بدنصیب کون ہوگا کہ جو نبی کریمﷺ کے کسی عمل کی موجودگی میں شخصی تقلید کے گناہ میں مصروف ہو۔لہذا اتباع سنت کو اپنائیے اور رضائے الہی حاصل کیجیئے قرآن مجید کا حتمی حکم بھی یہی ہے
جس نے رسولﷺ کی اطاعت کی تو گویا اس نے اللہ کی اطاعت کی