کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اجلاس کے لیے موٹر سائیکل پر آنے کا اعلان
عبادالحق بی بی سی، لاہور، اتوار 2 جون 2013
یہ پہلا موقع ہے جب کسی رکن پنجاب اسمبلی نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے نومنتخب رکن غیاث الدین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جب تک صوبائی اسمبلی کے رکن رہیں گے اجلاس میں شرکت کے لیے موٹرسائیکل پر ہی اسمبلی آئیں گے۔
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے اپنی انتخابی مہم بھی موٹرسائیکل پر چلائی تھی اور اسی لیے اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھی موٹر سائیکل استعمال کریں گے۔
مسلم لیگ نون کے نومنتخب رکن غیاث الدین کا تعلق پنجاب کے ضلع ناروال سے ہے اور وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 133 سے منتخب ہوئے ہیں۔
غیاث الدین تیسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ سنہ 1986 اور پھر سنہ 1997 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے جہاں نومنتخب اراکین اسمبلی نئی گاڑیوں پر آئے وہیں غیاث الدین نے صوبائی اسمبلی تک پہنچنے کے لیے موٹر سائیکل کی سواری کو ترجیح دی۔ مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے غیاث الدین اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی رکن پنجاب اسمبلی نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کیا ہے۔
نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین کے مطابق انھوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال کی وہ ان کی اپنی نہیں تھی۔
چھیاسٹھ سالہ غیاث الدین کے مطابق وہ لاہور کے علاقے شاہ نور سٹوڈیو سے اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر صوبائی اسمبلی پہنچے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہ تو اپنی موٹرسائیکل ہے اور نہ ہی ان کو یہ سواری چلانی آتی ہے۔
انہوں نے بتایا 'وہ اپنے بیٹے کی موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں اسی لیے جب انہوں نے کہیں جانا ہوتا ہے تو ان کے بیٹا انھیں موٹرسائیکل پر لے کرجاتے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے نومنتخب رکن نے بتایا کہ وہ پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کی رات پبلک ٹرانسپورٹ پر لاہور آئے تو ان کے قریبی جاننے والے نے انھیں اپنے بیٹے کی موٹرسائیکل دی۔
سرخ رنگ کی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر نمبر پیلٹ کی جگہ ایم پی اے یعنی رکن پنجاب اسمبلی کی پلیٹ لگائی تھی۔
غیاث الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے موٹرسائیکل پر اس لیے ایم پی اے کی پلیٹ لگائی تاکہ انہیں راستے میں پریشانی نہ ہو اور وہ آسانی سے پنجاب اسمبلی پہنچ سکیں۔
مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی نے بتایا کہ انیس سو پچاسی میں انہوں نے اپنی انتخابی مہم سائیکل پر چلائی تھی اور اسمبلی کے اجلاس کے لیے وہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے نارووال سے لاہور آتے تھے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انھیں گاڑی کی پیشکش ہوئی تھی اور ان کے بقول اگر وہ کسی گاڑی ایک مرتبہ استعمال کریں گے تو گاڑی کا مالک انھیں اپنے کاموں کے لیے کہے گا جو مناسب نہیں ہے۔
غیاث الدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قریبی جاننے والے کی موٹر سائیکل ہی استعمال کریں گےکیونکہ انہیں موٹرسائیکل کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔
ح