عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
عبادت کے لیے ایک عنصرصفائی قلب ہےجب تک یہ انسان علائق دنیا سے تعلق توڑکراور یکسو ہوکر اللہ تعالیٰ کی جانب کامل متوجہ نہ ہوگا،اس وقت تک عبادت کی تکمیل نہ ہوگی۔تکمیل عبادت کے اسی زینہ کا نام احسان ہے۔معلوم ہوا احسان اس علم کا نام ہےجو اولیاء اللہ کے قلوب میں اس وقت ظہور پذیر ہوتا ہےجب وہ اللہ کی کتاب اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پابندی سے عمل کرتے ہیں جس سے قلب مومن منور ہوجاتا ہے۔پھر اس مومن پر’’ احسان ‘‘کے ذریعہ ایسے علوم اور معرفت کے دروازے اور حقائق منکشف ہوتے ہیں جس سے زبان انس عاجز ہے