- شمولیت
- جنوری 31، 2015
- پیغامات
- 287
- ری ایکشن اسکور
- 58
- پوائنٹ
- 71
ہر شخص ایک خاص طریقے سے زندگی گزارتا ہے۔ کئی لوگوں کا رویہ بہترین اور دوسروں کا بدترین ہوتا ہے۔ اخلاقیات ایسے اصولوں کو کہتے ہیں جو انسان کے روئیے اور کردار کی رہنمائی کرتے ہیں۔ جس شخص میں اچھی خوبیاں ہوں اسے اچھے اخلاق اور جو بری عادات رکھتا ہو اسے برے اخلاق کا مالک کہتے ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ میں اچھے اخلاقیات کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ:’’ کاروبار، سفر، مارکیٹنگ، کھیل، تعلیم، کام، صحافت اور سیاست وغیرہ۔‘‘ لہذا ہمارے لیے ضروری ہے کہ بہتر زندگی گزارنے کے لیے اچھے اخلاقیات کا مظاہرہ کریں۔