عمر اثری
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 29، 2015
- پیغامات
- 4,404
- ری ایکشن اسکور
- 1,137
- پوائنٹ
- 412
ادھر آ اے دلبر! ہنر آزمائیں... تو تیر آزما، ہم جگر آزمائیں
(ایڈیٹر روزنامہ انقلاب شکیل شمسی کی یاد میں)
_________________________
_________________________
حضرت ایڈیٹر صاحب! آپ کا "موضوع گفتگو" آج پڑھنے کا اتفاق ہوا... تعصب و حسد سے بھرپور تحریر... آپ کی تحریر سے متاثر ہو کر میں بھی اپنا گرامی نامہ آپ کے حوالے کر رہا ہوں، امید کہ غور سے پڑھنے اور کچھ سمجھنے کا شرف بخشیں گے..............
_________________________
جناب من! منہج سلف سے آپ کو ہمیشہ خار رہا ہے، آپ اور آپ کی پوری شیعہ برادری سلف اور منہج سلف کی جانی دشمن ہے اور آج "موضوع گفتگو" کے حوالے سے آپ نے سب کو اس دشمنی کا واضح ثبوت بھی دے دیا... حضور والا! کیا آپ جانتے بھی ہیں کہ ذاکر نائیک کس شخص کا نام ہے؟... نہیں نا اور یقیناً نہیں... آپ نے تو ہمیشہ صرف تعصب کی عینک لگا کر ہی انہیں دیکھا ہے... کبھی آئیں ذرا مل بیٹھ کر دو چار باتیں ان سے مذہب و عقائد کے مسئلے میں بھی کر لیں، میرا دعوی ہے کہ دو چار منٹ سے زیادہ آپ ٹک نہیں پائیں گے اور دو چار منٹ بھی زیادہ کہہ دیا میں نے... آپ نے انہیں "غیر صالح فکر" کا حامل قرار دیا ہے... ذرا بتائیے گا بزرگوار! آپ کون سی صالح فکر کے حامل ہیں؟... ارے کیا آپ بھول گئے کہ آپ کے ہی برادری کے شخص نے خلیفۂ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا قتل کیا، خلیفۂ ثالث عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے قتل کی سازش آپ کے اپنے گھر کے لوگوں نے ہی کی، اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کو نعوذ باللہ زانیہ اور فاحشہ آپ کے اپنے بڑوں نے ہی قرار دیا اور آج تک اسلام کو سب سے زیادہ نقصان آپ ہی کی قوم کی وجہ سے لاحق ہوا ہے... ذرا بتائیں کہ آپ کون سی صالح فکر کے حامل ہیں؟... کس منہ سے آپ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو غیر صالح فکر کا حامل قرار دیا؟... کیا اس وجہ سے کہ وہ لوگوں کو قرآن و حدیث کی طرف بلاتے ہیں یا اس وجہ سے کہ انہوں نے شیعیت کی کارستانیوں اور اس کی سازشوں کا پردہ فاش کیا ہے؟... جناب من! آپ ایک ایڈیٹر ہیں اور ایڈیٹر ہی رہیں تو اچھا ہے، لوگوں کو صالح اور غیر صالح کہنے کی ذمہ داری کس نے دی ہے آپ کو؟... مزید آپ نے لکھا کہ انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کہہ کر توہین کی ہے کہ "رسول کے وسیلے سے دعا مانگنا حرام ہے"... جی محترم! یہ بات تو قرآن و حدیث کی تعلیمات کے عین مطابق ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی بھی وفات شدہ شخص کے وسیلے سے دعا مانگنا حرام ہے... اس میں توہین کا کون سا پہلو آپ کو نظر آ گیا... ہاں اگر قرآن و حدیث کی بات بتانا یا اس کا پرچار کرنا رسول کی توہین ہے تو ڈاکٹر صاحب اس توہین کے مرتکب ہیں اور ضرور ہیں....
حضور والا! تاریخ پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ کس نے کن کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے اور کس نے رواداری کا ثبوت دیا ہے؟... کسی کو برا بھلا کہہ دینا بڑا آسان ہے پیارے، لیکن کسی کی باطنی کیفیات کو سمجھنا اور اس کو قبول کرنا اتنا ہی زیادہ مشکل ہے اور آپ کو اور آپ کی برادری کو آج تک یہی ہنر نہیں آیا اور نہ آنے کی امید ہے... آپ نے انہیں دہشت گردوں اور اسامہ بن لادن کا حامی قرار دے دیا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے خود ان کی زبانی یہ باتیں سن کر لکھی ہیں یا سنی سنائی باتوں کو قلم کی زبان دے دی ہے؟... اگر آپ نے خود ان کی زبانی سنی ہے تو آپ نے ان کی بات کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے اور اگر سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے ایسا لکھا ہے تو حدیث رسول کے مطابق آپ جھوٹے ہیں کیونکہ حدیث ہے کہ "آدمی کے جھوٹا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو بیان کرتا پھرے"... اور آپ یہی کام کر رہے ہیں... آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ انہوں نے کیا کہا تھا... انہوں نے یہ کہا تھا کہ "اگر اسامہ بن لادن اسلام کے دشمنوں کے خلاف جہاد کے لئے نکلتا ہے تو میں اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہوں"...... بتائیے جناب! اس میں کون سی دہشت گردی کی بات ہے اور کون دہشت گردوں کا ساتھ دے رہا ہے... کیا آپ اسلام کے دشمنوں کے خلاف اسلام اور مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیں گے؟؟... ارے معاف کیجئے گا آپ کیوں دیں گے ساتھ... آپ اور آپ کی برادری نے تو ہمیشہ اسلام کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی کوششیں کی ہیں، اسلام کے دشمنوں کا تو آپ نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے پھر بھلا اسلام اور مسلمانوں کا ساتھ آپ کیسے دیں گے...
ایڈیٹر صاحب! آپ نے بالکل اخیر میں قوسین میں "باقی کل" کا جملہ تو ایسے لکھ مارا ہے کہ جیسے آپ نے کوئی بہت بڑا تیر مار لیا ہے اور کوئی کمال کا کام کر لیا ہے آپ نے... تو چلتے چلتے میری بھی ایک بات سن لیں کہ کسی سے حسد کرنا اور اس کی عزت سے کھلواڑ کرنا اچھی بات نہیں ہے، ڈاکٹر صاحب کے خلاف آپ کا یہ "موضوع گفتگو" آپ کے حاسد ہونے اور وحشت میں مبتلا ہونے کی ایک بیّن دلیل ہے اور بندے کو تو
وحشت میں ہر اک نقشہ الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے، لیلی نظر آتا ہے....
دیکھتے ہیں آپ کی باطنی نجاست کل کیا گل کھلاتی ہے...
___________________________________
فقط آپ کا خیر خواہ
حافظ خلیل الرحمٰن سنابلی
09 جولائی 2016 بروز ہفتہ
فقط آپ کا خیر خواہ
حافظ خلیل الرحمٰن سنابلی
09 جولائی 2016 بروز ہفتہ