• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو زباں ہماری

شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
شاعر:عبد اللہ ہسوری

کیسی ہے پیاری پیاری اردو زباں ہماری
بھارت کی ہے دلاری اردو زباں ہماری

ہندوستاں ہے مسکن‛ ہے پاک اس کی ڈھرکن
ہر اک زباں پہ جاری اردو زباں ہماری

یہ پھول کی مہک ہے بلبل کی یہ چہک ہے
مثل بھار آئی اردو زباں ہماری

اس کی طرح نہیں ہے سارے جہاں میں کوئی
سارے جہاں پہ چھائی اردو زباں ہماری

لفظوں کا جوڑ جیسے موتی کی ایک لڑی ہے
سب کو لگے ہے پیاری اردو زباں ہماری

ثاقبؔ کے لب پہ جاری ہوتا ہے یہ ترانہ
اردو زباں ہماری اردو زباں ہماری
 
Top