• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسباب المغفرۃ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسباب المغفرۃ

مصنف کا نام
محمد عامر اعوان

ترتیب وتخریج
ضیاء الرحمن محمدی

ناشر
دارالخلود کامونکی

تبصرہ

انسان سے غلطی اور گناہ کا سرزد ہو جانا کوئی اچنبھےکی بات نہیں ہے لیکن گناہ ہو جانے کے بعد اس پر اترانا اور فخریہ انداز میں اس کو جتلانا نہایت خطرناک بات اور باعث ننگ و عار ہے۔ شیطان سے غلطی ہوئی کہ اس نے حکم خداوندی ماننے سے انکار کر دیا اسی طرح حضرت آدم و حوا علیہما السلام سے بھی غلطی ہوئی لیکن فریقین کی غلطیوں میں فرق یہ تھا کہ ثانی الذکر نے اعتراف جرم کر لیا اور اپنی غلطی کی معافی کے خواستگار ہوئے تو اللہ نے ان کے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دئیے جبکہ اول الذکر نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکبر و غرور کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو دنیا و آخرت میں لعنت کا مستحق بنا دیا۔ ایسے ہی خوش بخت انسان وہ ہے کہ جس سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو وہ فوراً اللہ کے سامنے دست دعا دراز کرے اور اللہ سے اپنے گناہ کی معافی طلب کرے یقیناً اللہ تعالیٰ مغفرت اور رحمت سے مرحوم نہیں فرمائے گا۔ پیش نظر کتاب میں قرآن کریم اور ذخیرہ احادیث سے ان احادیث کا چناؤ کیا گیا ہے جن میں اللہ اور اس کے رسولﷺ نے خوشخبری سنائی ہے کہ اگر تم یہ اعمال کرو گے تو اللہ تمھارے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔ کتاب کےمصنف محمد عامر اعوان نےاس سلسلہ میں تقریباً 65 اعمال کا تذکرہ کیا ہے ۔ احادیث کی مکمل تخریج کی گئی ہے اور ساتھ علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق بھی درج کی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اسباب المغفرۃ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
توحید کا اقرار اور کفر وشرک کا انکار
سنت کی پیروی کرنا
اللہ کے راستے میں شہادت حاصل کرنا
اللہ تعالیٰ کا ڈر
پانچوں نمازوں کی حفاظت کرنا
اذان کہنے والا
تحیۃ الوضوء
نماز میں آمین کہنا
جمعہ کے دن غسل
جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا
رکوع سے اٹھتے وقت دعا پڑھنا
نماز تسبیح پڑھنا
گناہوں کی بخشش طلب کرنا
سلام کہنا اور اچھی گفتگو کرنا
اسلام قبول کرنا
ہجرت کرنا
شرعی علم حاصل کرنا
کثرت سے سجدے کرنا
رات کا قیام
حج وعمرہ میں سر منڈوانا
معاف اور در گزر کرنا
اللہ کی راہ میں خرچ کرنا
حیوانوں پر رحم دلی
سورۃ ملک کی تلاوۃ
تین بچوں کی وفات پر صبر
بیمار ہونا اور اس پر صبر
جس کا جنازہ سو موحد مسلمان پڑھیں
 
Top