• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استخارہ کے احکامات

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
850
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
استخاره عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے : اللہ تعالی سےخیر اور بھلائی طلب کرنا، یعنی استخارہ میں انسان اللہ تعالی سے دعا کرتا ہے کہ اسے اللہ! میرے لیےخیر کو آسان کر دے، اگر میرے لیےکام کو کرنے میں بھلائی ہے تو اسے آسان کردے، اور اگر نہ کرنا بہتر ہے تو اس کو مجھ سے دور کر دے۔

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ہر جائز کام میں استخارہ کرنا اس طرح سکھاتے تھے جیسے قرآن کی سورت سکھایا کرتے تھے۔ (صحیح بخاری: 1162)

  • استخارہ ان کاموں میں نہیں کیا جائے گا جن کو کرنے کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے یا جن کو حرام قرار دیا ہے بلکہ ان کاموں میں کیاجائے گا جنہیں کرنا یا نا کرنا جائز ہے، جیسے: کاروبار شروع کرنے سے پہلے استخارہ کرنا، کوئی چیز بیچنے یا خریدنے سے پہلے استخارہ کرنا، شادی کرنے سے پہلے استخارہ کرنا وغیرہ۔
  • استخارہ کرنے کے بعد خواب کا آنا ضروری نہیں ہے، بلکہ انسان وہ کام کرے جس پر اس کا دل مطمئن ہو، خواب کا انتظار نہ کرے، اگر اس کام کوکرنے میں بہتری ہو گی تو اللہ تعالی اس کے لیےآسانی پیدا فرما دے گا،ورنہ اس سے دور کر دے گا۔
  • استخارہ دعا ہے، ایک کام کے لیےایک سے زائد بار بھی کیا جا سکتا ہے۔
  • استخارہ کرنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ انسان دو رکعت نفل نماز پڑھے، سلام پھیرنے کے بعد مسنون الفاظ کے ساتھ دعا کرے۔
 
Top