• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی یونیورسٹی (مدینہ طیبہ) مختصر تعارف

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اسلامی یونیورسٹی (مدینہ طیبہ)

کی تعلیمی و ثقافتی خدمات کا
مختصر تعارف
سنگ بنیاد
جامعہ اسلامیہ (اسلامی یونیورسٹی)کاسنگ بنیاد 1381ھ، 1961ء میں مدینہ طیبہ میں رکھا گیا۔
جامعہ اسلامیہ کے اغراض و مقاصد
یہ جامعہ تمام دنیاکے مسلمان طالبان علوم دینیہ کے لیے قائم کی گئی ہے او راس کے مقاصد درج ذیل ہیں:
(الف) زیر تعلیم طلبہ کو ایسی خالص (نکھری ہوئی) دینی تعلیم دی جائے جس سے وہ اپنے آپ کو اسلامی تہذیب و ثقافت سے آراستہ کرسکیں۔
(ب) ایسے دینی بصیرت رکھنے والے علماء و مبلغین تیار کیے جائیں جو اپنی تمام دینی و دنیاوی مشکلات کا حل قرآن حکیم، سنت نبویہ اور صحابہ کرام کی سیرت کی روشنی میں پیش کرسکیں۔
تعلیمی شعبے
اس وقت جامعہ کے اندر مندرجہ ذیل شعبوں میں تعلیمی خدمات انجام دی جارہی ہیں:
(الف) کلیۃ الشریعیۃ (شریعت کالج) ............. مدت تعلیم چار سال
) کلیۃ الدعوۃ و اصول الدین (دعوت و اصول دین کالج)...... مدت تعلیم چار سال
ان دونوں کالجوں سے فارغ ہونے والے طالب علم کو اسلامیات میں ''اللیسانس '' کی ڈگری۔
(ج) المھد الثانوی: (سیکنڈری سکول ........... مدت تعلیم تین سال
اس درجہ سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو ثانوی تعلیم سے فراغت کا سرٹیفیکیٹ دیا جاتاہے۔ اس کے بعد مذکورہ بالا دونوں کالجوں میں سے کسی ایک میں داخلہ مل سکتا ہے۔
(د) المعھد المتوسط (مڈل سکول) .......... مدت تعلیم تین سال
اس درسگاہ سے فارغ ہونے کے بعد طلبہ کومتوسط (مڈل) کا سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے جس کی بنا پر المعہد الثانوی (سیکندری سکول) میں داخل مل سکتا ہے۔
) شعبہ زبان عربی: اس شعبہ میں ان غیر عرب طلبہ کوتعلیم دی جاتی ہے جو عربی زبان کمزور ہونے کی بنا پر مذکورہ بالا شعبوں میں داخلہ نہیں لے سکتے۔
طلبا کی تعداد
اس تعلیمی سال 1393ھ،1394ھ میں طلبا کی تعداد 1650 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ طلبہ 80 سے زیادہ ممالک سےتعلق رکھتے ہیں۔
طلبا کے لیےسفری سہولتیں
جن طلبا کے داخلہ کی درخواست منظور ہوجاتی ہے ان کو حسب ذیل سفری سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں:
(الف) طلبہ کو وزارت داخلہ و خارجہ سعودیہ کی رضا مندی سےویزا کی ترسیل کے ساتھ ساتھ ان کے وطن سےمدینہ منورہ تک سفر کے لیے(ہوائی جہاز کا)ٹکٹ بھیجاجاتا ہے۔
(ب) تعلیم کے دوران ہر تین سال بعد طلبہ کو موسم گرما کی چھٹیاں اپنے رشتہ داروں میں گزارنے کے لیے (ہوائی جہاز سے) آمدورفت کا ٹکٹ دیا جاتا ہے۔
(ج) فارغ ہونے کے بعد طلبا کواپنے وطن واپس جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ مہیا کیا جاتا ہے۔ساتھ ہی ایسےطلبا اپنی کتابیں وطن منتقل کرنےکےلیے جامعہ سے تمام مصارف حاصل کرسکتے ہیں تاکہ اپنے وطن پہنچ کر دعوت و تدریس کے کام کو پوری تحقیق اور ذمہ داری سے انجام دےسکیں۔
رہائشی سہولتیں
طلبا کی رہائش کے لیے جامعہ کے وسیع احاطے میں ہوسٹل کا انتظام کیا گیا ہےجس میں کمرے ہرقسم کے ضروری فرنیچر سے آراستہ ہوتے ہیں۔
ثقافتی و اجتماعی سرگرمیاں
جامعہ میں تعلیم و تدریس کے علاوہ حسب ذیل سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں:
(الف) خطبات: جامعہ میں ہرسال تعلیم کے دوران علمی خطبات (لیکچروں) کا انتظام کیا جاتا ہے۔اس طرح طلبہ اور شہر کے اہل ذوق حضرات، عالم اسلام کے مشہور مفکرین، اہل علم اور اصحاب دانش سےاستفادہ کرتے ہیں۔
) تقریری مشق و تمرین : جامعہ کے شعبہ اجتماعات کے زیر نگرانی طلبہ کی ایسی مجالس منعقد کی جاتی ہیں جن میں وہ خطابت (تقریر) کی مشق کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان مجالس میں مشاعرہ، بیت بازی او رعلمی مباحثات کابھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ سب سرگرمیاں جامعہ کے مدرسین اور شعبہ اجتماعات کے نگرانی حضرات کی زیرسرپرستی انجام پاتی ہیں۔
) جسمانی ورزش: مذکورہ بالامشاغل کے ساتھ ساتھ جامعہ میں طلبہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیےوزرش اورمناسب کھیلوں کا بھی انتظام کیاجاتاہے مثلاً ویٹ لفٹنگ، پیراکی، رسہ کشی، دوڑ، والی بال، اورباسکٹ بال وغیرہ۔
(د) سیروسیاحت: طلبہ کے لیےتعلیم اور تعطیل کے زمانہ میں مختلف مقامات کی سیر اور پکنک منانے کا انتظام کیا جاتا ہے اس طرح طلبہ کو اہم تاریخی مقامات کامشاہدہ او رمختلف دیہات و قصبات میں دعوت و تبلیغ کی عملی تربیت حاصل ہوجاتی ہے۔
درسی کتب اورلائبریریاں
جامعہ میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ کو درسی کتب مفت مہیا کی جاتی ہیں نیز جامعہ کی متعدد لائبریریوں میں مفید اور گراں قدر کتابوں کاخزانہ موجود ہے جس سے طلبہ استفادہ کرتے ہیں؟
طبی سہولتیں
جامعہ میں ایک ڈسپنسری کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس میں طلبہ کے علاج و معالجہ کے لیے تجربہ کار ڈاکٹر مقرر ہیں۔اس ڈسپنسری میں طلبہ کو علاج و معالجہ اور ادویہ مفت مہیا کی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ایکسرے لیبارٹری اور دیگر ناگزیر ضروریات کا انتظام کیا گیا ہے۔
ذرائع آمدورفت
جامعہ کی طرف سے طلبہ کے لیے ہوسٹل سے شہرتک آمدورفت کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے جن کے ذریعہ طلبہ صبح و شام اور دوپہر کو شہر سے جامعہ اور جامعہ سے شہر آسکتے ہیں۔
ماہانہ وظائف
جامعہ کی طرف سے ہر طالب علم کو ماہانہ وظیفہ ملتا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
(الف) دونوں کالجوں کے ہر طالب علم کے لیے تین سو ریال ماہانہ
(ب) شعبہ عربی، مڈل سکول اور سیکنڈری سکول کے ہرطالب علم کے لیے ڈھائی سو ریال ماہانہ
حرف آخر
یہ تمام خدمات اور سہولتیں پورے عالم اسلامی کےنوجوانوں کوبلا استثنا پیش کی جاتی ہیں۔اس کا واحد محرک اس فرض کی ادائیگی ہے جو مسلمان کی خیرخواہی کیلئے دینی رشتے کی بنا پر جامعہ پر عائد ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی مقصود ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اسلامی ثقافت و تہذیب کےاثرات زیادہ سے زیادہ دنیا کے اطراف و اکناف میں پھیل سکیں اور نوجوانوں کا ایسا گروہ تیار ہوسکے جو پوری یکسوئی کےساتھ دعوت و تبلیغ کے میان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ عملی شکل ہے۔اس تضامن اسلامی (اسلامی ممالک کے اتحاد و تعاون) کی جس کے جھنڈے کو بلند کرنےکی سعادت جلالۃ الملک فیصل بن عبدالعزیز سرپرست اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ اور خادم الحرمین الشریفین کو حاصل ہے۔
اللہ تعالیٰ جلالۃ الملک کو ہر قسم کی آفتوں اور فتنوں سے حفاظت میں رکھے اور ایسے کارنامے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے جو بارگاہ الہٰی میںمقبول اور پسندیدہ ہوں۔واللہ الموفق۔
ایندعا از من و از جملہ جہاں آمین باد

 
شمولیت
جون 14، 2018
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
32
سر جی اس یونیورسٹی میں داخلہ کب کھلتے ہیں۔ اور داخلہ کیسے بھیجے گے اور میری تعلیم 12 تک ہے
 
Top