• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 100 کیپسول برآمد

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 100 کیپسول برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول نکلوا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 741 سے جدہ جا رہا تھا کہ پرواز سے قبل مشکوک حرکات کے باعث ایئرپورٹ پر موجود انٹی نارکوٹکس فورس نے اس سے تفتیش شروع کی، ملزم کے طبی معائنے پر اس کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسولز کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد اے این ایف حکام نے ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول اگلوا لئے۔

اینٹی نارکوٹکس فورسز کے مطابق ملزم کا نام جمال خان ہے اور اس کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے، ملزم کو حراست میں لے کر اس کے مزید ساتھیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس: ویب ڈیسک اتوار 18 اگست 2013
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
عجب قوم ہیں ہم بھی۔ پتا بھی سب لیکن پھر بھی باز نہیں آتے۔ ؎
اللہ ہمیں ہدایت عطافرمائے۔ آمین
 
Top