• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام مخالف فلم " فتنہ" کے ڈسٹری بیوٹر ارونڈ وین ڈورن کے بعد ان کا بیٹا اسکندر امین نے بھی اسلام قبو

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اسلام مخالف فلم " فتنہ" کے ڈسٹری بیوٹر ارونڈ وین ڈورن کے بعد ان کا بیٹا اسکندر امین نے بھی اسلام قبول کر لیا

دبئی: اسلام مخالف فلم " فتنہ" کے ڈسٹری بیوٹر ارونڈ وین ڈورن کے بعد ان کا بیٹا اسکندر امین نے بھی اسلام قبول کرلیا۔

دبئی میں ایک تقریب کے دوران ارونڈ وین ڈورن کے 22 سالہ بیٹے اسکندر امین نے اسلام قبول کیا۔ اس دوران اسکندر نے سب کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھ کر کہا کہ '' اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں''، اس موقع پر اسکندر امین نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی اپنے مکمل ایمان کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اسکندر امین کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات محسوس کی کہ میرے والد اسلام قبول کرنے کے بعد پہلے سے زیادہ پر امن اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں جس کے باعث میرے اندر بھی یہ احساس پیدا ہوا کہ اسلام میں ضرور ایسی کوئی اچھائی موجود ہے جو انسانوں کو بہتر بنا دیتی ہے۔

اسکندر کے مطابق اپنے والد کی زندگی میں نمایاں تبدیلوں کے بعد اس نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا جب کہ علماء کے لیکچر بھی سنے جو اس کی اسلام کے بارے میں آگاہی کا ذریعہ بن گئے۔

واضح رہے کہ ارونڈ وین ڈورن جرمنی کا ایک سیاستدان اور اسلام مخالف پارٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ 2008 میں بننے والی اسلام مخالف فلم "فتنہ" کا ڈسٹری بیوٹر بھی تھا تاہم فلم کے اجرا کے 5 سال بعد ارونڈ نے اسلام قبول کر لیا تھا

26۔ 04۔ 2014
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ فلم بنانے والا آدمی چند دن پہلے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں بھی شریک ہوا تھا اور اپنی ساری کہانی بیان کی تھی ۔
 
Top