محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
◆●◆ پیاری بہن عافیہ صدیقی کے نام ◆●◆
- صبح سے شام اور شام سے صبح هوجاتی ہے..
- سورج اپنی آب وتاب کیساتھ چمکتا رهتا ہے..
- چاند اپنی چاندنی اب بهی ہر سو پهیلاتا ہے..
- ستارے ٹمٹماتے رهتے ہیں...
- ہوائیں بهی اسی دوش سے چلتی رهتی ہیں...
- آبشاریں، جهرنیں، دریا، درخت ، سمندر کی گہرائ اور آسمان کی وسعتیں... اب بهی ویسی هی ہیں..دنیا اپنی رنگینیوں سمیت آج بهی جگمگا رهی هے...
- سب کچھ تو ویسا ہی ہے... کیا بدلا؟؟ کچھ بهی تو نہیں...
- ہاں... لیکن شاید کچھ بدل بهی گیا ہے.. کچھ نہیں بہت کچھ...
- انہی رعنائیوں سمیت کچھ سال پہلے تم ہمارے سات اسی ملک، اسی سر زمین پہ تهی... لیکن اب نہیں ہو...
- پہلے پہل تو سب نے آواز اٹهائ... کانفرس بهی بلائ.. ریلیاں نکالی... مظاهرے کیۓ... دانشوروں نے اپنے قلم سے خامہ فرسائ کا برحق اظہار کیا... لیکن آہستہ آہستہ آوازیں تهمنے لگیں...
- مظاهروں میں کمی ہوتی گئ اور قلم نے بهی اپنا کام چهوڑدیا... رفتہ رفتہ تم ایک بهولی بسری یاد بن گئ... هاں میں تمہاری بات سمجھ رهی ہوں... ان سب کو چاهئے تها کہ مسلسل آواز اٹهاتے... تمہارے بارے میں لکهتے.. تمہارے حق میں مظاهرے کرتے..یوں چپ تو نہ بیٹهتے... کم ازکم تم انکی یادداشت کی اسکرین پہ موجود تو رهتی.. کیا پتہ ہماری حکومت دباؤ میں آکے تمہارے لۓ ہاتھ پاؤں مارتی.. آہ ... سب چپ چاپ ہیں...
- اے کاش تم کسی صدر کی بیٹی ہوتی ... کسی وزیر اعظم کی بیٹی ہوتی..تو صدر جیل خانے کیلۓ خود کو پیش کرتا.. وزیر اعظم ایڑی چوٹی کا زور لگاتا.. پورے ملک کا فنڈ دے کر تمہیں رهائ دلاتا... لیکن تم ... تم تو قوم کی بیٹی ہو... پتہ ہے؟؟ کس قوم کی؟ هاں میں تمہیں بتاتی ہوں...
- وہ قوم جو صرف ایک ماڈل گرل کی حرکت پہ ایکٹیو هوجاتی ہے...
- جو نہیں جانتی عورت کی عزت اور مقام کیا ہے.
- جسے صرف اپنے پیٹ کی پڑی ہے.
- جو صرف ایک دوسرے پہ تنقید کرنا جانتی ہے..
- جو حق بات کو ہنس کر ٹال دیتی ہے..
- جس طریقے پہ تم چلی.. پوری زندگی تیاگ دی.. اس طریقے کو دہشت گردی کہتی ہے...
- وہ یہودی وکیل جو تمہارے خلاف کیس لڑ رها تها.. مجهے یاد ہے وہ تمہارا کلاس فیلو تها. .دوران تعلیم تو وہ شاید تم میں انوالو بهی تها... لیکن درحقیقت اسے تم سے کوئ انسیت نہ تهی. کیونکہ وہ ہمارا دشمن ہے... کهلا دشمن.. جانتی ہو پوری قوم اسی دشمن کے طور طریقے پسند کرنے لگی ہے..
اسی قوم میں کچھ دل تو اب بهی تمہارے لۓ تڑپتے ہیں.. کچھ آنکهیں تمہاری وجہ سے پرنم رہتی ہیں... کچھ کلیجے تمہارے ذکر پہ پهٹنے کے قریب ہوجاتے ہیں... کچھ ہاتھ اب بهی تمہارے لۓ دعاگو ہیں...
کچھ ہاتھ اب بهی اپنے قلم کو تمهارے لۓ اٹهاتے ہیں..کچھ زبانیں اب بهی تمہارے لۓ بولتی ہیں...
ہاں بہت سے تمہارے خیرخواہ اب بهی ہیں...
لیکن... لیکن اب میری آنکهوں کے سامنے کا منظر دهندلارها ہے..
میرا ہاتھ کانپنے لگا ہے.. کیونکہ میں بهی کمزور ہوں.. بالکل تمہاری طرح..
مجهے سمجھ نہیں آرها میں اپنی بات تمهیں کیسے سمجهاؤں؟؟ کیسے تم تک اپنی بات پہنچاؤں؟؟
تمہارا تو حافظہ بهی ظالموں نے چهین لیا ہے.. اب تو بمشکل ہی کوئ بات سمجهتی ہو
شاید کوئ ہوا کا جهونکا ہی تم تک میرا پیغام پہنچادے.. لیکن تم تو ایک کوٹهری میں بند ہو.. اندهیری کوٹهری... جہاں ہوا کا کوئ گزر ہی نہیں..
لیکن پهر بهی میں کہونگی... میری پیاری بہن.. اللہ کریم تمہاری تمام اذیتوں کا سدباب کرے.. تمہارے دشمنوں کو نیست نابود کرے.. اس ذات نے تمہارے لۓ جو انعام ، عزت ،آذادی رکهی ہے میں اپنی بات کے ذریعے تمہیں اسکا عکس نہیں دکها سکتی.. وہ مہربان ذات تم سے بے پناہ محبت کرتی ہے کیونکہ تم نے اسکی حبيبہ سمیہ رضي اللہ عنھا کی یاد تازہ کی ہے.. تم اسکی حبیبہ آسیہ علیها السلام کے نقش قدم پہ چلی ہو...
ہاں میری بہن تم سمیہ رضی اللہ عنہا کیساتھ ہوگی.. تم پیاری بہن فاطمة الزهرة رضی اللہ عنها کیساتھ ہوگی.. وہ تمہارا بهرپور استقبال کریگی.. تم اپنی پیاری امی جان عائشہ رضی اللہ عنها کیساتھ ہوگی.. تم آسیہ عليھا السلام کیساتھ ہوگی ...(إن شاء اللہ)
مجهے لگتا ہے تم تو اپنا ٹهکانہ بهی دیکھ چکی ہوگی .. بتاؤناں مجهے... ہاں ضرور دیکها ہوگا.. اسی کی لگن تو ہے جو آج تک تمہاری سانسیں چل رهی ہیں..وهی عشق تو ہے جسکی بهٹی میں جل کر تم نے اسے امر کرلیا ہے...
میری پیاری خوش قسمت بہن.. اب مجهے لگتا ہے کہ تم تو بہت اونچے مقام پر ہو... جہاں تمہیں نہیں ہمیں تمهاری دعاؤں کی ضرورت ہے..
ہاں... تم دعاکرنا.. کہ ہماری قوم جسکی ہم بیٹیاں ہیں خواب غفلت سے بیدار ہوجاۓ... ضرور دعاکرنا. .خدارا ضرور دعا کرنا