• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام کی تاریخ سے متعلق سعودی حکومت کا ایسا اقدام کہ جان کر آپ کا بھی جانے کو دل چاہے گا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اسلام کی تاریخ سے متعلق سعودی حکومت کا ایسا اقدام کہ جان کر آپ کا بھی جانے کو دل چاہے گا
روزنامہ پاکستان، 26 ستمبر 2015 (12:11)

جدہ (محمد اکرم اسد) آغاز اسلام کی تاریخ کے مشاہدے کے شائقین کے لئے مدینہ منورہ میں خصوصی عجائب گھر قائم کر دیا گیا۔ اسے 500 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔ اس میں قدرتی مجسموں کے ذریعے اسلامی پیغام کی شروعات سے تعلق رکھنے والے قابل دید مقامات سے سجایا گیا ہے۔ 2 گھنٹے کے اندر اندر شائقین پورے عجائب گھر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، اس کے لئے 15 سعودی ریال فیس مقرر کی گئی ہے۔


یہ مدینہ منورہ کی عمرانی اور تمدنی تاریخ اور ورثے کا پہلا عجائب گھر ہے اسے ڈاکٹر عبدالعزیز کھکی نے نجی طور پر قائم کرایا ہے، جگہ تنگ ہونے کے باوجود سیرت مبارکہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم ترین واقعات کو مجسم شکل میں پیش کرنے کی خوبصورت کوشش ہے۔ شائقین کو عجائب گھر کے مندرجات سے واقف کرانے کے لئے باقاعدہ رہنما (گائیڈ) کا بندوبست ہے۔ شائقین عجائب گھر پہنچنے کے بعد سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات سن کر عجیب وغریب قسم کی روحانی مسرت محسوس کرتے ہیں انہیں لگتا ہے کہ گویا وہ 1400 سال قبل کے زمانے کی طرف لوٹ گئے ہیں، یہ عجائب گھر کنگ عبدالعزیز روڈ پر دیوان المعرفہ کے احاطے میں الحرمین ریلوے سٹیشن کے بالمقابل واقع ہے۔

یہ مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ وسلم سے گاڑی کے ذریعے 5 منٹ کی مسافت پر ہے۔ اسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر کے ملکوں سے ہزاروں افراد پہنچ رہے ہیں، اندرون مملکت سکولوں، کالجوں و یونیورسٹیوں کے طلبہ، خاندان اور سرکاری وفود بھی عجائب گھر دیکھنے کیلئے باقاعدہ آتے جاتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالعزیز کھکی کو امیسان ہی کنگ فیصل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان کی کتاب معالم المدینہ منورہ بین العمارہ والتاریخ مدینہ منورہ کے قابل دید تاریخی و عمرانی مقامات کو فیصل ایوارڈ کی اساس بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مدینہ منورہ کے تمدنی ورثے کے مطالعے اور اسے اجاگر کرنے کیلئے زبردستی مساعی صرف کی۔

گورنر مدینہ منشورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، عجائب گھر میں غزوہ احد، غزوہ خندق، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی القصویٰ اور حجرہ عائشہؓ کو مجسم شکل میں پیش کیا ہے۔
 
Top