کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اسلام کے خلاف نئی سازش، مسجد الحرام کے نیچے زمین سے دنیا کا طاقتور ترین ہتھیار دریافت؟
ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے
ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے
22 دسمبر 2015 (20:58)
روزنامہ پاکستان
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) قیامت سے قبل عظیم جنگوں کے برپا ہونے اور دنیا کے تہہ و بالا ہو جانے سے متعلق متعدد پیشگوئیاں اور روایات پائی جاتی ہیں۔ بظاہر اسی عظیم مدوجزر کا حصہ نظر آنے والی ایک کہانی آج کل انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے، جس میں کچھ انتہائی عجیب و غریب دعوے کئے گئے ہیں۔ تاہم علماء کرام اسے اسلام کے خلاف ایک سازش قرار دے رہے ہیں۔
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اس کہانی کا انکشاف پہلی دفعہ ویب سائٹ What Does It Mean پر سامنے آیا، جسے مبینہ طور پر مشہور بلاگر ڈیوڈ بوتھ چلاتے ہیں۔ کہانی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 3 ماہ قبل مکة المکرمہ میں مسجد الحرام کے توسیعی کام کے سلسلے میں جاری کھدائی کے دوران زمین کی گہرائی میں ایک انتہائی عجیب و غریب صندوق دریافت ہوا جسے دیکھ کر محسوس ہوتا تھا کہ یہ اس دنیا کی چیز نہیں۔
اخبار کے مطابق دعوٰی کیا گیا ہے کہ 11 ستمبر کو 15 افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے اس صندوق کو نکالنے کی کوشش کی لیکن اس میں سے توانائی کا طاقتور غبار برآمد ہوا اور تمام 15 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ تعمیراتی کام میں مصروف ایک بڑی کرین بھی زمین پر آن گری۔
(واضح رہے کہ مسجد الحرام میں کرین کا حادثہ پیش آیا تھا، جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔)
اسی طرح یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ 24 ستمبر کو ایک دفعہ پھر اس صندوق کو نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن اس دفعہ پھر توانائی کے حیرت انگیز فوارے پھوٹے اور تقریباً 4 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی موت کو عالمی میڈیا سے بڑی حد تک خفیہ رکھا گیا۔
(مکہ میں انہی دنوں بڑی تعداد میں حجاج کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، لیکن اس کی وجہ بھگدڑ تھی۔)
مورشا فال ( خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بلاگر ڈیوڈ بوتھ کا فرضی نام ہے) کی بیان کردہ کہانی کے مطابق یہ صندوق دراصل جبرائیل علیہ السلام کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچایا گیا تھا، اور اسے قیامت سے قبل مناسب وقت پر بالآخر دنیا کے سامنے ظاہر ہونا تھا۔ یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں لامتناہی طاقت والا کوئی ہتھیار ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آخر کار اس صندوق کو زمین کی تہوں سے نکال لیا گیا، اور پھر اسے خلاف توقع روس کے حوالے کردیا گیا، جس کی فوجیں اسے براعظم انٹارکٹیکا کی طرف لے جا رہی ہیں۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں مورشا فال کے حوالے سے یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ روس نے صندوق لینے کے لئے ایڈمرل ولادیمسکی کی قیادت میں اپنا ایک جنگی بحری جہاز جدہ کی بندرگاہ پر بھیجا تھا، جس کی حفاظت کے لئے دو خصوصی ملٹری سیٹلائٹ پہلے ہی خلاء میں پہنچائے جا چکے تھے، جبکہ صندوق لیجانے والے بحری جہاز کی حفاظت پر چار مزید جنگی بحری جہاز متعین تھے۔
اخبار کے مطابق یہ بات دلچسپ ہے کہ بیان کی گئی تاریخوں میں ہی ایک روسی جنگی بحری جہاز نے سعودی عرب کا دورہ کیا، اور انہیں دنوں روس نے دو ملٹری سیٹلائٹ بھی خلا میں پہنچائے۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان شام کے تنازعہ کے باعث سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دیگر عالمی امور پر بھی دونوں ایک دوسرے کے مخالف کھڑے نظر آتے ہیں، پھر ایسی صورت میں روسی بحری جہاز نے سعودی عرب کا دورہ کیونکرکیا؟
اس سے بھی اہم سوال یہ ہے کہ اس مبینہ صندوق کو روس کے حوالے کیوں کیا گیا، اور روسی فوجیں اسے انٹارکٹیکا کے برف زار کی طرف کیوں لے جا رہی ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کے جوابات کا ہر کسی کو تا حال بے تابی سے انتظار ہے۔
ح
Last edited by a moderator: