کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اسکالرشپ پر بیرون ملک جانے والے طلباء غائب
اسلام آباد: حکومت پاکستان کے خرچے پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دینے سے معذرت کر لی اور وطن واپس آنے کی بجائے غائب ہو گئے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمشن نے ان طلبہ و طالبات کو نادہند قرار دے دیا ھے۔
ہائر ایجوکیشن کمشن کی 2012- 13 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ھے کہ بیرون اور اندرون ملک 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کی اسکالر شپس پر تعلیم حاصل کرنے والی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آ کر پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دینے کی بجائے معاہدے کی خلاف وردی کرتے ہوئے غائب ہو گئے ہیں۔
آڈیٹر نے اس جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی اسکالر شپ پروگرام کے ضمانت نامے پر عملدرآمد میں ناکام رہا ھے اور مفرور اسکالرز یا ان کے ضامنوں سے اخراجات اور جرمانے وصول نہیں کئے گئے۔
دی نیوز ٹرائب: 5 ستمبر 2013
Fareeha Khalid