• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس پوری تحریر نے ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے.ابوبكرعاصم

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایک صاحب کو انگور بہت پسند تھے…
صبح اپنی فیکٹری جاتے ہوئے انہیں راستے میں اچھے انگور نظر آئے…
انہوں نے گاڑی روکی اور دوکلو انگور خرید کر نوکر کے ہاتھ گھر بھجوا دئیے اور خود اپنی تجارت پر چلے گئے…
دوپہر کو کھانے کے لئے واپس گھر آئے…
دستر خوان پر سب کچھ موجود تھا مگر انگور غائب…
انہوں نے انگوروں کا پوچھا…
گھر والوں نے بتایا کہ وہ تو بچوں نے کھا لئے…
کچھ ہم نے چکھ لئے…
معمولی واقعہ تھا مگر بعض معمولی جھٹکے انسان کو بہت اونچا کر دیتے ہیں…
اور اس کے دل کے تالے کھول دیتے ہیں…
وہ صاحب فوراً دستر خوان سے اٹھے…
اپنی تجوری کھولی، نوٹوں کی بہت سی گڈیاں نکال کر بیگ میں ڈالیں اور گھر سے نکل گئے…
انہوںنے اپنے کچھ ملازم بھی بلوا لئے …
پہلے وہ ایک پراپرٹی والے کے پاس گئے …
کئی پلاٹوں میں سے ایک پلاٹ منتخب کیا…
فوراً اس کی قیمت ادا کی…پھر ٹھیکیدار اور انجینئر کو بلایا …
جگہ کا عارضی نقشہ بنوا کر ٹھیکیدار کو مسجد کی تعمیر کے لئے…
کافی رقم دے دی…
اور کہا دو گھنٹے میں کھدائی شروع ہونی چاہیے…
وہ یہ سب کام اس طرح تیزی سے کر رہے تھے…
جیسے آج مغرب کی اذان تک ان کی زندگی باقی ہو…
ان کاموں میں ہفتے اور مہینے لگ جاتے ہیں…
مگر جب دل میں اخلاص کی قوت ہو…
ہاتھ بخل اور کنجوسی سے آزاد ہو تو…
مہینوں کے کام منٹوں میں ہو جاتے ہے…
یہی صورتحال تاجر صاحب کے ساتھ بھی ہوئی…
اخلاص اور شوق کی طاقت نے …
چند گھنٹوں میں سارے کام کرا دئیے…
بہترین موقع کا پلاٹ بھی مل گیا…
اچھا انجینئر اور اچھا ٹھیکیدار بھی ہاتھ آ گیا…
اور مغرب کی اذان سے پہلے پہلے کھدائی اور تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا …
شام کو وہ صاحب واپس گھر آئے تو گھر والوں نے پوچھا کہ آج آپ کھانا چھوڑ کر کہاں چلے گئے تھے؟…
کہنے لگے…
اپنے اصلی گھر اور اصلی رہائشی گاہ کا انتظام کرنے…
اور وہاں کھانے پینے کا نظام بنانے گیا تھا…
الحمد للہ سارا انتظام ہو گیا …
اب سکون سے مر سکتا ہوں…
آپ لوگوں نے تو میری زندگی میں ہی…
انگور کے چار دانے میرے لئے چھوڑنا گوارہ نہ کئے…
اور میں اپنا سب کچھ آپ لوگوں کے لئے چھوڑ کر جا رہا تھا …
میرے مرنے کے بعد آپ نے مجھے کیا بھیجنا تھا؟ …
اس لئے اب میں نے خود ہی اپنے مال کا ایک بڑا حصہ اپنے لئے آگے بھیج دیا ہے…
اس پر میرا دل بہت سکون محسوس کر رہا ہے.

اس پوری تحریر نے ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے.ابوبكرعاصم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

احمد فراز کا یہ شعر آج صبح ایک ٹرک کے پیچھے لکھا نظر آیا، تو سوچا کہ اِس بار ابھی تک موسم کچھ خاص نہیں بدلا۔ پھر پچھلے سال کا موسم یاد آیا اور پھر اس سے پچھلے سال کا، اللہ ہی جانے کتنے ہی موسم گزر چکے اس زندگی کے اور کتنے باقی ہیں؟ زندگی ہے کہ دِن اور رات کے سمندر میں تیزی کے ساتھ ڈوبتی چلی جا رہی ہے۔ پھر خیال آیا کہ اگر زندگی کی بہاریں جلد ہی ختم ہو گئیں تو کیا زادِ راہ ہے اپنے پاس؟ اعمال پر نظر ڈالنے سے کچھ بھی نہ ملا کہ جسے اپنے رب کے سامنے پیش کر سکوں، ’’تبدیلی کسی بھی وقت ممکن ہوتی ہے ‘‘خیال آیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی تبدیلی (سچی توبہ )کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری غلطیوں کومعاف فرما کر ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل فرما لے۔ آمین ثم آمین ۔

از حافظ صفی اللہ صدیقی
 
Top