• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اشرف علی تھانوی --- دل کا حال معلوم کر لینا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
مواعظ اشرفیہ / الجلاء الابتلاء --- اشرف علی تھانوی ---

دل کا حال معلوم کر لینا

نماز پڑھتے وقت امام کے دل کا حال معلوم کر لیا اور نماز توڑ دی -

111.jpg



جبکہ دلوں کے حال کا جاننے والا صرف الله ہے -

اور کچھ تمہارے گردوپیش والوں میں اور کچھ مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں کہ نفاق پر اڑے ہوئے ہیں، آپ ان کو نہیں جانتے، ان کو ہم جانتے ہیں ہم ان کو دہری سزا دیں گے، پھر وه بڑے بھاری عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے - (سورة التوبة:١٠١)

نبی (ص) تک کو اپنی زندگی میں اپنے گرد و پیش میں بسنے والے منافقوں کا علم تک نہ تھا جیسا کہ آیت سے واضح ہے کہ "آپ ان کو نہیں جانتے" بلکہ ان کو الله جانتا ہے کیونکہ وہ دلوں کے حال سے با خوبی واقف ہے - لیکن غزالی صاحب کے بھائی کا تو کیا کہنا کہ نماز میں اپنے بھائی کے دل کا حال معلوم کر لیا اور نماز توڑ دی -

تلمیذ
محمد ارسلان
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
کسی انسان ، جن، یا فرشتے کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ دل کے حالات جانتا ہے کہ دل میں کیا ہے اور اس کی کیا نیت ہے، یہ شرک اکبر ہے، جس کی سزا ہمیشہ کی جہنم ہے۔ دلوں کے حال صرف اللہ جانتا ہے:
إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ‌ ﴿٧﴾۔۔۔سورۃ الاعراف

إِنَّ ٱللَّهَ عَـٰلِمُ غَيْبِ ٱلسَّمَـٰوَ‌ٰتِ وَٱلْأَرْ‌ضِ ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ‌ ﴿٣٨﴾۔۔۔سورۃ الفاطر
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425

محترم بھائیو شیطان ہر کام مزین کر کے پیش کرتا ہے جیسے اسنے آدم علیہ السلام اور انکی بیوی کو کہا کہ انی لکما لمن الناصحین کہ مجھے تو تمھاری بھلائی مطلوب ہے اور نوح علیہ السالم کی قوم کا بخاری میں جو ذکر ہے کہ کس طرح نیک لوگوں کی تصویروں کے عمل کو مزین کیا پھر آگے عوام نے خود اسکو کہاں تک پہنچا دیا جیسے کہا جاتا ہے کہ لڑانے والے نے ایک مٹھائی رکھی جو اچھا عمل لگ رہا تھا مگر اس پر مھکی آئی اس پر کچھ اور آیا اس پر بلی پھر کتا آیا لڑائی ہوئی حتی کہ انکے مالکوں کی لڑائی ہو گئی
اسی طرح اسنے حکایتوں کا سہارا لے کر بھی بہت سے دین دار لوگوں کو گمراہ کیا
اب بظاہر نتیجہ کے اعتبار سے دیکھنے سے یہ لگتاہے کہ یہ بھلائی کی ہی حکاہت ہے تاکہ توجہ نماز کی طرف ہو تو اس اچھی چیز کے ساتھ اسنے شرک کی طرف لے جانے والی بات ایسے نتھی کی کہ بظاہر لوگ اسکی طرف توجہ نہیں دیں گے اور ہوا بھی ایسے کہ ان لوگوں نے بھی جو بریلویوں سے شرک پر لڑتے رہے ہیں اس کو آگے پھیلایا اور پھر بعدمیں توجہ دلانے پر جب حقیقت واضح ہوئی تو پھر شیطان نے بزرگوں کی بے جا حمایت کے حربے کو استعمال کیا اور اس کے لئے تاویلیں ڈونڈنا شروع ہو گئے
اہل حدیث ہونے کے بعد مجھے جب ان چیزوں کا پتا چلا تو میں جامعہ اشرفیہ بھی لےگیا اور اپنے تبلیغی ساتھیوں کے پاس بھی گیا انہیں میرے دوستوں میں مفتی طارق صاحب جو بی ایس سی تھے اور فاضلیہ میں مفتی بھی تھے انکو بھی بتایا تو انھوں نےکہا کہ بات تو واقعی غلط ہے مگر میں اشرف علی تھانوی کے بارے ایسا نہیں سوچ سکتا پتا نہیں انھوں نے کس تناظر میں کہیں ہوں کیونکہ ایسی کچھ باتیں ہو سکتی ہیں جن کے بارے شبہ ہو سکتا ہے جیسے امام ابن تیمیہ نے رفع الملام عن ائمۃ الاعلام میں وضاحت کی ہے یا ابن حجر عسقلانی کا اسماء الصفات میں تفویض کا معاملہ وغیرہ تو میں نے کہا کہ ایک تو وہ عقیدہ کی بات نہیں اور اگر کچھ عقیدے میں ایسا اختلاف آیا بھی ہے تو وہ بھی خفی امور میں اور دوسرا نہ ہونے کے برابر ہے مگر آپ کے لوگوں کی طرح نہیں جنہوں نے اپنی کتابو ں میں اسکے انبار لگا دیے اور پھر دوسرے اسکا کم ازکم رد بھی نہیں کرتے
ہمارے اہل حدیث جب ایسی باتیں لکھتے ہیں تو ہم انکا بھی رد کرتے ہیں جیسے کراماتِ ایل حدیث کا ہم ردکرتے ہیں مگر تلمیذ بھائی آپ اشرف علی تھانوی کا نہ سہی کھلے عام اس عقیدے کا تو رد کریں
آپ اگر یہ پوچھیں کہ کون سےعقیدے کا رد کریں تو وہ یہ ہیں

1۔علم غیب اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا
اگر آپ کہیں کہ یہ اوپر والی حکایت میں علم غیب کی بات نہیں تو بتائیں کہ آپ بریلویوں سے کون سےعلم غیب پر بحث کرتے ہیں آپ سے مطالبہ ہے کہ بریلوی کو جس علم غیب پر آپ مشرک کہتے ہیں اسکی ایک مثال لکھ دیں تاکہ ان کی مثال اور آپکی اوپر والی مثال میں فرق کیا جا سکے

2۔آپکے فوت شدگان کا پیچھے لوگوں کی مدد کرنے کا عقیدہ جو جا بجا آپکی کتابوں میں موجود ہے
اگر آپ کہیں بزرگ تو کرامت کے ذریعے آ کر مدد کر سکتے ہیں یہ تو قرآن سے ثابت ہے تو پھر میرامطالبہ ہے کہ بریلویوں کا کیا قصور ہے وہ بھی کرامت کے ذریعے ہی مدد کرواتے ہیں فرق کیا ہے

پس آپ قرآن و حدیث سے کرامتوں کی دلیل دینے کی بجائے بریلویوں سے اپنا فرق واضح کریں


ویسے میں نے ایک دیوبند عالم (جس نے بریلوی ارشدقادری کی کتاب زلزلہ پر تبصرہ کیا تھا) کا اس بارے موقف پڑھا تھا کہ واقعی ہم اس میں غلط ہیں اور مماتی دیوبند تو میرے علم کےمطابق اسکو غلط تسلیم کرتے ہیں مگر جامعہ اشرفیہ کے ایک عالم سے جب کہا کہ کیا اسی طرح بریلوی بھی اپنے بزرگوں سے مدد کرواتے ہیں اور کیا بریلوی مشرک ہے تو اسنے واللہ کہ دیا کہ بریلوی مشرک نہیں
ولایجرمنکم شنان قوم علی ان لا تعدلوا اعدلوا ھو اقرب للتقوی
یعنی کسی فرقے سے دشمنی تمھیں بے انصافی پر نہ ابھارے
 
Top