• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصلاح اسقدر دشوار کیوں هے ؟

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
فی زمانہ جهاں دیکهیں بڑی آسانی سے لوگ قرآن وسنت رسول صلی الله علیہ وسلم کے خلاف عمل پیرا نظر آتے هیں ۔ مزید ستم یہ کہ اگر انهیں راہ راست پر لانیکی کوشش کی جائے تو وه لڑنے مرنے پر آماده هو جاتے هیں ۔ جان دے اور لیکر بهی اپنے غلط موقف پر هی قائم رهنا چاهتے هیں ۔
اصلاحی کام کرنیوالے بهی کم هی هیں ، اکثریت اصلاح عقیده سے فرار چاهتی هے ۔ جو اصلاح کرنیوالے هیں انکی حوصلہ افزائی تک نهیں کرتے ۔
جہاں دیکهو قصص الانبیاء اور مخصوص کتابوں میں لکهی باتوں پر درس ودروس اور لمبی لمبی دعائیں هیں ۔ کهو ان سے کہ حضرات آپ کهلے شرک سے تو روکیں کہ اکثریت ناواقفیت میں نہ جانے کهاں تک جارهے هیں ۔ جواب کرارا اور دلشکن هی ملیگا کہ یہ انکا کام نهیں ۔ پوچهئے پهر کون کریگا انکی اصلاح جواب خود هی سن لیں تو زیاده بهتر هوگا ۔
هم آپس میں گرم گفتار بلکہ خونخوار اور اغیار سے نرم وخلیق ۔
آخر یہ قرآن اور احادیث ثابتہ سے ملنے والے دلائل کو قبول کرنے سے کیوں هچکچاتے هیں اور سب مل کر صراط مستقیم پر چلنے کی خواهش کیوں نهیں رکهتے ؟
اللہ همیں توفیق عطا کرے ،،
 
Top