عبدالرحیم رحمانی
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 22، 2012
- پیغامات
- 1,129
- ری ایکشن اسکور
- 1,053
- پوائنٹ
- 234
مقدمہ
اسلام دین فطرت ہے اور اس کی ساری تعلمیات انسانی طبیعت و فطرت کے عین مطابق ہے ، اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ذکر فرمایا ہے :(فطرت اللہ التی فطر الناس علیھا)(الروم :۳۰)
یہی اللہ کی وہ فطرت ہے جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے ۔ اور محسن انسانیت محمد عربی ﷺنے اس کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا :
’’مامن مولود الا یولدعلی الفطرۃ فابواہ یہودانہ اوینصرانہ او یمجسانہ‘‘(بخاری:۴۷۷۵)
یعنی ہر بچہ فطرت اسلام پر پیداہوتا ہے ، پھر اس کے والدین اسکو یہودی یا نصرانی یا مجوسی (تربیت کرکے) بنادیتے ہیں ۔
یہ حقیقت ہے کہ انسان کو اگر اس کی فطرت کے ساتھ آزاد چھوڑ دیا جائے تو وہ فطرت الہٰی کا انکاری نہیں اقراری ہوگا اور اسکا طبعی مذہب اسلام ہوگا۔ جسکو طبیعت خود بخود قبول کرلے گی کیونکہ اسلام فطرت کی آواز کا نام ہے ، لیکن اگر اسکو خواہش نفسانی کی اتباع پر دبا دیا جائے یا اس پرقومیت یا عصبیت کی دبیز چادر ڈال دی جائے تو حق کی آواز یعنی فطرت کی آواز دب جائے گی ۔ اور باطل کو سرخروئی حاصل ہوجائے گی اور وہ غالب ہوجائے گا ،اسی کا نام شیطان کی پیروی ہے ، جس سے اللہ اور اس کے رسول نے منع فرمایا ہے ۔
زیر نظر کتاب ’’اظہار حق ‘‘ درحقیقت فطرت کی آواز کا نام ہے جس میں ان تمام مسائل پر دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے جو انسانی روز مرہ کی زندگی میں پیش آتے ہیں اور جس کا عوام و خواص ہر ایک سامنا کرتا ہے چاہے وہ عقیدۂ و ایمان کا مسئلہ ہو یا پھر چاہے عبادت و ریاضت کا مسئلہ ہو یا اس کا تعلق احکام الہٰی کی پابندی اور سنت نبوی کی اقتداء سے ہو غرض یہ کہ کتاب بہت سارے اہم مسائل پر مشتمل ہے جو خاص وعام ہر ایک کے لئے مفید ہے ۔
قاضی ابراہیم حفظہ اللہ کا یہ عمل قابل ستائش ہے جنہوں نے بڑی عرق ریزی اور نہایت ہی جدوجہد کے ساتھ عوام و خواص کے استفادہ کے لئے اہم موضوعات کو قلمبند کیا ہے ، وہ ایک غیور ،متدین اور فعال انسان ہیں وہ حق کو حق اورباطل کو باطل کہنے کی ہمت و جرأت نیزاپنے موقف کی وضاحت کی بدرجہ اتم صلاحیت و ملکہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ منہج سلف کی نشر و اشاعت کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ اللہ ان کی محنتوں کوقبول فرمائے ۔ (آمین )
مدرسہ و مسجد محمدیہ اہل حدیث ٹرسٹ ایک دینی تربیت گاہ ہے اور مسلک حق کی ترجمانی کا ایک دینی مرکز ہے ، جہاں سے دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیاجاتا اور نوجوانان اسلام کی صحیح رہنمائی کا اہتمام کیاجاتا ہے، نیز علماء اور دعاۃ کے ذریعہ عوام و خواص کی دینی و روحانی تربیت کا انتظام بھی کیاجاتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کتاب خاص و عام سب کے لئے مفید اور نفع بخش بنائے جومؤلف اور معاونین کے لئے اخروی کا میابی کا ذریعہ ثابت ہو ۔ (آمین)
اللھم أرنا الحق حقا و ارزقنا اتباعہ و آرنا الباطل باطلا و ارزقنا اجتنابہ وصلی اللہ علی نبینا محمدوسلم کثیرا کثیرا ۔
فضیلۃ الشیخ محمد اختر فیضی
فہرست
مقدمہ
عقیدہ
اصول
محدثین کا مسلک
اہل حدیث کی فضیلت
صحیحین کا مقام
تقلید
نیت کا مسئلہ
طریقۂ تیمم
اوقات نماز
وضو کے بعد چھینٹے مارنا
صفیں درست کرنا فرض ہے
نماز
ننگے سر نماز پڑھنے کا مسئلہ
نماز میں سینے پر ہاتھ باندھنا
فاتحہ خلف الامام
آمین بالجہر
رفع یدین
رکوع میں ملنے والے کی رکعت
رکوع سے سراٹھانے کے بعد ہاتھوں کو باندھنا
قنوت نازلہ کا بیان
پہلے تشہد کے بعد نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا
مسئلہ رفع سبابہ
سجدہ سہو
تمہاری نماز نہیں ہوئی!
فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا
فرض نماز کے بعد ماتھے پر ہاتھ رکھنا
نماز مغرب سے پہلے دو رکعتیں
فجر کی سنتوں کی قضا
کیا مغرب کے بعد صلاۃ الاوابین ہے ؟
نماز وتر
وتر کی قضا
کتنے کی مسافت کی دوری پر نماز قصر ہوگی؟
ایک جگہ کب تک قصر ہوسکتی ہے ؟
جمع بین الصلاتین
تکبیرات عیدین
عیدین کی نماز میں رفع یدین
نومولود کے کان میں اذان کہنا
تحنیک کا حکم
نماز جنازہ کا طریقہ
نماز جنازہ میں رفع یدین
قیام رمضان (تراویح)
جمعہ کس کو حاصل ہوگا؟
عورت کی امامت
عورتوں اور مردوں کی نماز میں کوئی فرق نہیں ؟
عورتوں کو مسجد میں آنے کی اجازت
نماز جنازہ میں خواتین کی شرکت
عورتوں کا گھر میں اعتکاف
دعوت
جہاد