• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعضاء وضو کو جہنم کی آگ نہیں جلاسکتی

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
اعضاء وضو کو جہنم کی آگ نہیں جلاسکتی

مولانا عبدالستار سراجی
استاد جامعہ رحمانیہ، کاندیولی،ممبئی​

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’حتی اذا اراد اللہ رحمۃ من اراد من اھل النار ،امر اللہ الملائکۃ ان یخرجوامن کان یعبد اللہ ،فیخرجونہم ،و یعرفونہم بآثار السجود ،و حرم اللہ علی النار ان تاکل اثر السجود فیخرجون من النار ، فکل آدم تاکلہ النار الا اثر السجود،فیخرجون من النار قد امتحشوا ،فیصب علیھم ماء الحیاۃ فینبتون کما تنبت الحبۃ فی حمیل السیل ۔۔متفق علیہ
(صحیح بخاری ،کتاب الا ذان ،باب فضل السجود ،ح۸۰۶؍۶۵۷۳؍۷۴۳۷ )
جہنمیوں میں سے جن پر اللہ تعالیٰ رحم فرمانا چاہے گا تو ملائکہ کو حکم دے گا کہ جو خالص اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کرتے تھے انہیں باہر نکالو ،چنانچہ وہ ان کو باہر نکالیں گے ،اور موحدوں کو سجدے کے آثار سے پہچانیں گے ،اللہ تعا لیٰ نے جہنم پر سجدہ کے آثا ر کا جلانا حرام کردیا ہے ،چنانچہ جب یہ جہنم سے نکالے جائیں گے تو اثر سجدہ کے علاوہ ان کے جسم کے تمام ہی حصوںکو آگ جلاچکی ہوگی جب جہنم سے باہر ہونگے تو با لکل جل چکے ہونگے اس لئے ان پر آب حیات ڈالا جائیگا جس سے وہ اس طر ح ا بھر آئیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے کرکٹ پر سیلاب کے تھمنے کے بعد سبزہ ابھر آتا ہے ۔
قیامت کا دن جزاء اور بدلہ کا دن ہے دنیا کے اندر جس نے جیسا کیا ہوگا ویسا اسے بدلہ دیا جا ئے گا ذرہ برابر بھی کسی پر ظلم نہ ہوگا فیصلہ ہوجانے کے بعد جب جنتی جنت میں چلے جائیں گے اور جہنمی جہنم میں چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو اپنی رحمت سے جہنم سے نکالے گا لیکن سوال یہ ہے کہ رحمت کن لوگوں پر ہوگی اور کون سا عمل انجام دینے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئے گی ؟ یہ وہ موحدین ہونگے جنہوں نے دنیاکے اندر توحید کا عقیدہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اچھے کام بھی کئے ہونگے اور تقاضائے بشریت کے تحت ان سے کچھ گناہ کا ارتکاب بھی ہوگیا ہوگا اللہ تعالیٰ کی غیرت اس بات کو برداشت نہیں کرسکتی کہ ایک موحد تکلیفوں کے اندر مبتلاء رہے اس لئے اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیگا کہ فرشتو! جائو جہنم سے ایسے لوگوں کو نکال لائو جو میری عبادت کرتے تھے فرشتے سوال کر بیٹھیں گے اللہ تعالیٰ ہم عبادت کر نے والوں کو کیسے پہچانیں گے جہنم میں رہنے والے تمام کے تمام تو جل کر راکھ ہو چکے ہونگے مشرک کافر ،منافق اور موحد میں پہچان کیسے ہوگی جب سب جہنم میں ہیں تو جل کر راکھ اور کوئلہ ہوچکے ہونگے پہچاننا اور پھر نکالنا مشکل ہے،اللہ تعالیٰ فرمائے گا فرشتو! جائو جہنم میں جنکی پیشانیاں ،دونوں ہتھیلی ،دونوں گھٹنے اور دونو ںقدم جلے نہ ہوں انھیں نکال لائو ،فرشتے کہیں گے اے اللہ جہنم کی آگ نے سب کچھ جلا دیا ہوگا اللہ تعالیٰ فرمائے گا میں نے جہنم پر سجدے کے آثار کا جلانا حرام قرار دیاہے چنانچہ فرشتے ایسے لوگوں کو تلاش تلاش کر جہنم سے نکالیں گے تو دیکھیں گے کہ اثر سجدہ کے علاوہ ان کے تمام ہی حصوں کو جہنم کی آگ جلاچکی ہوگی ،یہ ساتوں اعضاء باقی ہونگے کیونکہ ایک انسان جب سجدہ کرتا ہے تو یہی سات اعضاء زمین سے متصل ہوتے ہیں،جنہیں اعضاء سجدہ سے تعبیر کیا جاتاہے ،نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’أمرت ان اسجد علی سبعۃ اعضاء ‘‘ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سات اعضاء پر سجدہ کروں چنانچہ اللہ تعالیٰ بندے کے سجدہ کی لاج رکھتے ہوئے جہنم میں جانے کے باوجود انکے اعضاء سجدہ کو نہیں جلائے گا ،اور یہ بات ظاہر ہے کہ سجدہ کرنے والا نمازی ہی ہوتا ہے بے نمازی سجدہ نہیں کرتا ہے اس لئے اگر خدا نخواستہ دوسرے اعمال بد کی وجہ سے نمازی جہنم میں ڈال دیا گیا تو فرشتے جب تلاش کرنے جائیں گے تو اعضاء سجدہ کے باقی رہنے کی وجہ سے پہچان کر نکال لائیں گے کہ یہ نمازی ہے اور بے نمازی جہنم میں گیا تو پورا جسم اور سارے اعضاء جل کر کوئلہ ہوجائیں گے اس لئے فرشتے پہچان نہیں پائیں گے کہ یہ کون ہے اس لئے نکالا جانا نا ممکن ہے اس لئے مسلمانو !نمازی بنو تاکہ جنت ملے اور خدا نخواستہ جہنم میں بھی چلے گئے تو نکلنے کا کچھ سہارا رہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو نمازی بنائے۔آمین​
 
Top