• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افطاری کی سنت - گرافکس ٣

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اعجاز بھائی، اس حدیث کی یاد دہانی سے میری تو ایک اصلاح ہو گئی۔ ہم لوگ تو گھر پر ایک ہی کھجور سے روزہ افطار کرتے ہیں پھر دیگر فروٹس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اس حدیث میں چند کھجوروں کا ذکر ہے گویا دو چار کھجوروں سے روزہ افطار کر لینے کے بعد دیگر چیزوں سے انصاف کرنا چاہئے۔
جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
اللہ تعالیٰ اعجاز علی شاہ بھائی کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے کہ انہوں نے رمضان کی مناسبت سے ایک اہم فرمان رسولﷺ شیئر کیا۔ لیکن حدیث کے اردو ترجمہ میں تھوڑی غلطی ہو گئی ہے اس میں نماز کے ساتھ بریکٹ میں عید لکھ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس حدیث کا عید کے ساتھ کوئی علاقہ نہیں ہے۔ اس میں تو نماز مغرب کی طرف اشارہ ہو رہا ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نماز (مغرب) سے پہلے کھجوروں، چھوہاروں یا پانی کے گھونٹ کے ساتھ افطاری فرماتے۔ دوسری بات یہ کہ کھجوروں اور چھوہاروں کی تصویریں دینے میں بھی غلطی کی گئی ہے۔ پہلے نمبر پر کھجوریں ہونا چاہئیں تھیں اور اور دوسرے نمبر پر چھوہارے جبکہ یہاں معاملہ الٹ ہو گیا ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اللہ تعالیٰ اعجاز علی شاہ بھائی کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے کہ انہوں نے رمضان کی مناسبت سے ایک اہم فرمان رسولﷺ شیئر کیا۔ لیکن حدیث کے اردو ترجمہ میں تھوڑی غلطی ہو گئی ہے اس میں نماز کے ساتھ بریکٹ میں عید لکھ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس حدیث کا عید کے ساتھ کوئی علاقہ نہیں ہے۔ اس میں تو نماز مغرب کی طرف اشارہ ہو رہا ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نماز (مغرب) سے پہلے کھجوروں، چھوہاروں یا پانی کے گھونٹ کے ساتھ افطاری فرماتے۔
جزاکم اللہ خیرا عمران بھائی!
بہت اچھی توجہ دلائی آپ نے! پہلے اس کی طرف ذہن ہی نہ گیا تھا!

دوسری بات یہ کہ کھجوروں اور چھوہاروں کی تصویریں دینے میں بھی غلطی کی گئی ہے۔ پہلے نمبر پر کھجوریں ہونا چاہئیں تھیں اور اور دوسرے نمبر پر چھوہارے جبکہ یہاں معاملہ الٹ ہو گیا ہے۔
حدیث مبارکہ میں پہلے رطب، پھر تمر اور پھر پانی کا ذکر ہے۔

رطب: تر کھجور کو کہا جاتا ہے۔ (انگور کی طرح) چھوہارے کے علاوہ ہر کھجور کو نہیں۔

تمر: صرف چھوہارے کو نہیں بلکہ اس کھجور کو کہا جاتا ہے جو رطب نہ ہو۔

لہٰذا تصویریں میرے حساب سے بالکل صحیح دی گئی ہیں۔ کہ پہلی رطب (تر کھجور) کی ہے، دوسری عام کھجور کی۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
اللہ تعالیٰ اعجاز علی شاہ بھائی کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے کہ انہوں نے رمضان کی مناسبت سے ایک اہم فرمان رسولﷺ شیئر کیا۔ لیکن حدیث کے اردو ترجمہ میں تھوڑی غلطی ہو گئی ہے اس میں نماز کے ساتھ بریکٹ میں عید لکھ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس حدیث کا عید کے ساتھ کوئی علاقہ نہیں ہے۔ اس میں تو نماز مغرب کی طرف اشارہ ہو رہا ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نماز (مغرب) سے پہلے کھجوروں، چھوہاروں یا پانی کے گھونٹ کے ساتھ افطاری فرماتے۔ دوسری بات یہ کہ کھجوروں اور چھوہاروں کی تصویریں دینے میں بھی غلطی کی گئی ہے۔ پہلے نمبر پر کھجوریں ہونا چاہئیں تھیں اور اور دوسرے نمبر پر چھوہارے جبکہ یہاں معاملہ الٹ ہو گیا ہے۔
جزاک اللہ خیرا بھائی
جہاں تک معاملہ حدیث میں ترجمہ والا ہے تو مجھے بالکل یہی لگ رہا ہے دراصل یہ ترجمہ میں نے خود نہیں کیا بلکہ یہاں سعودی عرب میں ہمارے ایک اسلامک کورس کی کتاب سے کوٹ کیا ہے لیکن مجھے بھی یہی لگ رہا ہے کیوں کہ حدیث کے الفاظ میں عید کی نماز کا ذکر نہیں۔
جہاں تک تصویر کا مسئلہ ہے تو یہ ٹھیک ہے جیسے کہ انس نضر بھائی نے کہا۔
بہرحال بہت بہت شکریہ اس طرف توجہ دلانے کیلئے۔
 
Top