• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افطار میں جلدی کرنے کا بیان۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 593
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ اس وقت تک خیر پر رہیں گے جب تک افطاری میں جلدی کرینگے۔



حدیث نمبر: 594
ابوعطیہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں اور مسروق ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور مسروق نے ان سے کہا کہ اے ام المؤمنین! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو شخص ایسے ہیں جو نیکی اور بھلائی میں کمی نہیں کرتے، ان میں سے ایک تو اول وقت افطار کرتے ہیں اور اول وقت ہی نماز پڑھتے ہیں اور دوسرے افطار اور نماز میں دیر کرتے ہیں۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ وہ کون ہیں جو اول افطار کرتے ہیں اور اول وقت نماز پڑھتے ہیں؟ تو ہم نے کہا کہ وہ عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ ہیں تو ام المؤمنین نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔


مختصر صحیح مسلم
روزہ کے مسائل
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
نوٹ.کچھ عرصہ پہلے تک لوگوں کی اکثریت سائرن بجنے پر روزہ افطار کرتی تھی.اور جو آذان ہوتے ہی روزہ افطار کرتا اُسے وہابی ہونے کا طعنہ دیا جاتا.ایک دن ایک دیوبندی بھائی نے مجھے مسجد میں افطاری کیلئے بُلایا میں گیا جونہی آذان ہوئی میں نے کھجور کی طرف ہاتھ بڑھایا تو دیوبندی بھائی نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا ابھی ٹائم نہیں ہوا.لیکن میں بعض نہ آیا اور افطاری شروع کر دی.اتفاق کہ ایک دن پھر ہم اکھٹے ہوئے افطاری کیلئے تو میں نے آذان ہوتے ہی اپنی کاروائی شروع کی تو حسرت بھری نگاہوں سے مجھے گھورنے والے دیوبندی بھائی نے دیکھا لیکن مجھ پر کوئی اثر نہ ہو اور میں نے کھانا شروع کردیا تو اُس نے بھی کھانا شروع کر دیا تو میں نے کہا بھائی ابھی تو ہماری آزان ہوئی ہے آپ کی اصل ٹائم والی آزان کو تو دیر ہے تو آپ کیوں شروع ہوگئے تو کہنے لگا جب تک ہماری آذان ہوتی ہے تو تب تک تو کافی چیزیں کھا چکا ہوتا ہے کیوں نہ میں بھی روزہ کھول لوں.
بھایئو آذان تو آذان ہی ہوتی ہے نہ تیری نہ میری جو لوگ ناحق افطاری میں تاخیر کرتے ہیں ان کو ان احادیث مبارکہ کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے.
اللہ ہمیں ان احادیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما.آمین
 
Top