• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افغانستان میں امریکی فوجی طیارے کے حادثے میں 11 ہلاک

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
امریکی فوج کے مطابق افغانستان کے ہوائی اڈے پر سی ون تھرٹی طیارہ گرنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں چھ فوجی شامل ہیں۔

سی ون تھرٹی طیارہ جسے ہرکولیس کہا جاتا ہے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجکر 30 منٹ پر جلال آباد ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔

اے ایف پی سے گفتگو میں امریکی کرنل برائن ٹرابس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چھ افراد امریکی فوج کے لیے کام کرتے تھے جبکہ دیگر سول کنٹریکٹر تھے۔

خیال رہے کہ عام طور پر سی ون تھرٹی فوجی دستوں اور بھاری سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

سال کے آغاز پر فوجوں کے انخلا کا منصوبہ بدل دیا گیا تھا اس جس کے باعث اس وقت بھی افغانستان میں 10 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

امریکی صدر نے سنہ 2016 کے آخر تک افغانستان سے بہت کم فوج کی واپسی کی منظوری دی ہے۔

نیٹو کے مطابق افغانستان کے مشرق میں جہاں سی ون تھڑی کو حادثہ پیش آیا غیر ملکی افواج کی کل تعداد ایک ہزار ہے۔جو 40 ہزار افغان دستوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل جولائی میں ایک ملائشین سی ون تھرٹی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
حوالہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
افغان طالبان نے امریکا کا سی 130 طیارہ مار گرایا

نیٹو نے 6 امریکی فوجیوں سمیت 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

کابل ۔ ایجنسیاں
جمعہ 2 اکتوبر 2015م

افغانستان میں طالبان مزاحمت کاروں نے جمعہ کے روز مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکا کا ایک سی 130 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ معاہدۂ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو نے حادثے میں چھے امریکی فوجیوں سمیت گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ البتہ اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ طیارہ کیسے گر کر تباہ ہوا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ''ہمارے مجاہدین نے جلال آباد میں چار انجنوں والا ایک امریکی طیارہ مارگرایا ہے۔ قابل اعتماد اطلاع کے مطابق پندرہ غیرملکی جارح فوجی اور متعدد کٹھ پتلی فوجی اس واقعے میں مارے گئے ہیں''۔

طالبان بھی دنیا کی کسی اور فوج کی طرح میدان جنگ میں اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور وہ اپنے دشمن فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بیان کرتے ہوئے اکثر مبالغہ آمیزی سے کام لیتے ہیں۔ طالبان کے طیارے کو مراگرانے کے دعوے اور ہلاکتوں کی تعداد کی نیٹو نے تصدیق نہیں کی ہے۔

امریکی فوج کے ایک ترجمان کرنل برائن ٹرائبس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''سی 130 طیارے کو مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی نصف شب (1930 گرینچ معیاری وقت جمعرات) حادثہ پیش آیا تھا۔ اس میں چھ امریکی فوجی اور پانچ سول کنٹریکٹر ہلاک ہو گئے ہیں''۔ یہ کنٹریکٹر نیٹو کی قیادت میں افغان فوج کے تربیتی مشن کے لیے کام کر رہے تھے۔

جلال آباد ننگرہار کا صوبائی دارالحکومت ہے اور یہ پاکستان کی سرحد سے کابل کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔ اس شہر اور اس کے آس پاس طالبان نے حالیہ برسوں کے دوران متعدد تباہ کن حملے کیے ہیں۔ اس کے ائیرپورٹ پر ایک بڑا فوجی اڈا قائم ہے۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ سی 130 ہرکولیس ایک مال بردار طیارہ ہے۔ اس کے چار انجن ہیں اور اس کو فوجیوں ،بھاری اسلحہ اور جنگی سازو سامان کی نقل وحمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو عام میدانوں میں بھی اتارا جا سکتا ہے اور امریکی فوج اس کو دور دراز علاقوں میں فوجی اور جنگی سازو سامان پہنچانے کے استعمال کرتی ہے۔
ح
 
Top