• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الراشی والمرتشی کلاھما فی النار

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کل بہت سارے لوگ سرکاری یا پرائیویٹ جاب حاصل کرنے کےلیے رشوت دے کر جاب حاصل کرلیتے ہیں۔شریعت کی رو سے کیے جانے والے اس عمل پر روشنی ڈالیں۔اس میں دو باتیں ہوتی ہے۔
1۔جاب حاصل کرنے والا بندہ میرٹ پہ نہیں ہوتا پھر بھی رشوت دے کر جاب حاصل کرلیتا ہے۔
2۔بسا اوقات میرٹ پہ ہونے کے باوجود بھی اس خطرہ سے کہ کہیں جاب سےمجھے خارج نہ کردیا جائے یا میری جگہ پہ کسی اور کو جورشوت دے رہا ہے نہ دی جائے۔رشوت اداء کردیتا ہے یعنی اس حالت میں آکر وہ رشوت دے دیتا ہے۔
ان دونوں صورتوں کے احکام واضح کریں۔جزاکم اللہ خیرا
باقی یہ حدیث ’’ الراشی والمرتشی کلاھما فی النار‘‘ آ جانے سے کسی حالت میں رشوت دینے کی گنجائش باقی رہ جاتی ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1۔جاب حاصل کرنے والا بندہ میرٹ پہ نہیں ہوتا پھر بھی رشوت دے کر جاب حاصل کرلیتا ہے۔
بھئی اس کی حرمت میں اب کیا سوال یا اشکال باقی ہے ؟ سمجھ میں نہیں آیا ؟
2۔بسا اوقات میرٹ پہ ہونے کے باوجود بھی اس خطرہ سے کہ کہیں جاب سےمجھے خارج نہ کردیا جائے یا میری جگہ پہ کسی اور کو جورشوت دے رہا ہے نہ دی جائے۔رشوت اداء کردیتا ہے یعنی اس حالت میں آکر وہ رشوت دے دیتا ہے۔
بھئی ایسے مبہم خطرات یا ذو معنی اندیشوں سے کوئی حرام کام حلال نہیں ہو جاتا ہے۔ مجھے تو اتنا معلوم ہے کہ رشوت لینا اور دینا حرام ہے، بس کافی ہے۔
کسی حالت میں رشوت دینے کی گنجائش باقی رہ جاتی ہے۔
واللہ اعلم ! کسی اچھے عالم دین سے پوچھ لیں کہ کن حالات میں رشوت دینے کی گنجائش ہے۔ مجھے تو رشوت لینے اور دینے کی حرمت کا علم ہے۔
 
Top