• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

العواصم من القواصم از ابن العربی رحمہ اللہ مترجم برائے ڈاؤن لوڈ

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کتاب: العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابۃ بعد وفاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
مؤلف: قاضی ابو بکر ابن العربی رحمہ اللہ
تعلیق: علامہ محب الدین خطیب رحمہ اللہ
ترجمہ: مولانا محمد سلیمان کیلانی
تحشیہ: خالد گھرجاکھی
طبع: دوم 1983ء
ناشر: ادارہ احیاء السنۃ، گھرجاکھ، ضلع گوجرانوالہ، پاکستان
ڈاؤن لوڈ لنک
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
العواصم من القواصم (یعنی وہ چیزیں جو ایمان کو توڑدیتی ہیں اور بربادکردیتی ہیں اس سے محفوظ رکھنے والے حقائق)

یہ کتاب جسے کبار ائمہ مسلمین میں سے ایک امام قاضی ابوبکر ابن العربی مالکی نے تالیف کیا ہے یہ بتانے کے لئے لکھی گئی ہے کہ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صفات وکمالات کو بیان کیا جائے اور ان پر اور ان کے اتباع پر جو ناپاک حملے کئے گئے ہیں ان کی مدافعت کی جائے،گو یہ کتاب حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹی ہے لیکن یہ ایک حق کی بجلی ہے جو اپنی چمک سے بد اندیش لوگوں کی دسیسہ کاریاں دکھائے گی اور مسلمانوں کے نوجوان طبقہ کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمنوں کا پتہ دے گی اور ا س سے دشمنانِ صحابہ کی فریب کاریوں کی مثالیں سامنے آجائیں گی اور جنھیں نیکی کی توفیق ارزانی ہوگی وہ حقیقی تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں گے اور اس کے حاملین کی صفاتِ عالیہ کو روشن دیکھیں گے اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ تبارک وتعالی ٰ نے جو انسانیت کی تاریخ میں ان کے ہاتھوں عظیم انقلاب بپا کرایا واقعی وہ اس معجزہ کے مستحق تھے اور اگر خدانخواستہ صحابہ﷢ اور تابعین رحمہم اللہ کی وہ صورت ہوتی جو صحابہ﷢ کے دشمنوں نے دکھائی ہے تو یہ ایک نہایت نا ممکن بات ہوتی کہ ان کے ہاتھوں پر اتنے فتوحات ہوتے اور اللہ کے دین میں داخل ہونے کیلئے فوج درفوج لوگ ان کی آواز پر چلے آتے
 
Top