• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ اکبر: امریکی میجر جنرل ہلاک

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
افغانستان: فائرنگ سے امریکی میجر جنرل ہلاک



افغانستان میں حکام کے مطابق کابل کے نزدیک واقع فوجی اکیڈمی میں ایک افغان فوجی کی فائرنگ کے نتیجے میں امریکی فوج کے میجر جنرل ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں سال 2001 میں امریکی فوج کی آمد کے بعد ہلاک ہونے والے یہ سب سے سینیئر فوجی اہلکار ہیں۔

حکام کے مطابق برطانوی فوج کے زیر انتظام فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی افسر ہلاک اور جرمن بریگیڈیئر جنرل سمیت 15 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے نصف تعداد امریکیوں کی ہے۔

بی بی سی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ملٹری اکیڈمی میں فائرنگ کا واقع اس وقت پیش آیا جب حملہ آور نے تکرار کے بعد فائرنگ کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

بی بی سی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ملٹری اکیڈمی میں فائرنگ کا واقع اس وقت پیش آیا جب حملہ آور نے تکرار کے بعد فائرنگ کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

افغانستان کے وزارتِ دفاع کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ جس شخص نے فائرنگ کی انھیں تین سال قبل بھرتی کیا گیا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ اس واقعے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور تقریباً 12 کے قریب امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

کارغا کیمپ میں اس اکیڈمی کو برطانوی ملٹری اکیڈمی سنڈحرسٹ کے ماڈل پر ترتیب دیا گیا ہے جہاں اس سال کے آخر میں افغانستان میں آپریشن ختم ہونے کے بعد برطانیہ کی واحد عسکری موجودگی ہوگی۔

اس اکیڈمی میں پہلی دفعہ گذشتہ برس اکتوبر میں کیڈٹ بھرتی کیے گئے تھے۔

برطانوی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور اس وقت ’اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔‘

نیٹو کی سربراہی میں کام کرنے والی افغانستان میں بین الاقوامی فورسز ایساف نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ کارغا کیمپ میں یہ ایک واقعہ ہوا جس میں ایک مقامی افغان اور ایساف کے اہلکار ملوث تھے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’یہ کیمپ جسے کابل انا یا افغان نیشنل آرمی افیسر اکیڈمی بھی کہتے ہیں، افغانستان کی قومی سکیورٹی فورسز کا ایک مرکز ہے۔ ہم صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘

اس سے پہلے بھی اس کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ ہو چکا ہے۔

جب اس اکیڈمی کو کھولا گیا تو اس کے کچھ ہی عرصے بعد قریبی بیروکوں سے ایک افغان فوجی نے فائرنگ کر کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔
 
Top