• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ غفور الرحیم ہے

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
دور حاضر کے مسلمانوں کا ایمان مختصر ہوتا ہوتا اتنا چھوٹا پڑ گیا ہے کہ سارا زور اب ایک ہی جملے پر رہ گیا ہے (کہ الله غفورالرحیم ہے)۔ اس سے آگے کچھ نہ اس سے پیچھے کچھ۔۔۔۔
گانے سنو، فحاشی پھیلاؤ، فراڈ کرو، دنیا کے کتے بن جاؤ، بے نمازی ،شرابی،جھوٹے کچھ بھی ہو ۔۔۔۔ بس جی الله غفورالرحیم ہے۔ وہ بخش دے گا۔
کتنا ہی سمجھاؤ کہ الله نے قرآن اتارا ، حدیث موجود ہے۔ان میں وعدہ ہے تو وعید بھی ہے۔کچھ قوانین ہیں کچھ حدود ہیں۔ وہ غفار ہے تو قہار بھی تو ہے شدیدالعقاب بھی تو ہے۔۔۔۔۔
جواب ملتا ہے ہاں جی وہ تو ٹھیک ہے مگر الله غفورالرحیم ہے۔۔۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
میرے رب سے جیسا گمان رکھو گے اسے ویسا ہی پاؤ گے..اور میں دل کے یقین سے کہتا ہوں کہ:
لاشک
میرا رب، الغفور الرحمن الرحیم الغفار الکریم ہے..
اور میرے ناقص خیال کے مطابق جو اللہ تعالی کی ان صفات پر یقین کامل رکھتا ہو تو اللہ تعالی یقینا اُس پر رحم فرما کر اُسے بے شمار گناہوں سے محفوظ رہنے کی توفیق دے گا..آمین!
میرا اللہ غفور و رحیم ہے..
 
Top