• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ والو ں کا جہاد۔ تفسیر السراج۔ پارہ:

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَمَا كَانَ قَوْلَھُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوْا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِيْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ۝۱۴۷ فَاٰتٰىھُمُ اللہُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ۝۰ۭ وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ۝۱۴۸ۧ
ہمارے رب ہمارے گناہ اور جو زیادتی ہمارے کاموں میں ہم سے ہوئی تو معاف کردے اور ہمارے قدم ثابت رکھ اور ہمیں کافر قوم پر مدد دے۔(۱۴۷) پھرخدا نے بھی ان کو دنیا کا ثواب اورآخرت کا اچھا ثواب دیا اورخدا نیکوں سے محبت رکھتا ہے۔۱؎(۱۴۸)
اللہ والو ں کا جہاد

۱؎ جس طرح ایک مادہ پرست انسان کے نصب العین میں زمین وآسمان کا فرق ہوتا ہے اسی طرح ان کے طریق کار میں اور عام لوگوں کی روش میں عظیم امتیاز پایاجاتاہے ۔مادیت پرست لوگ مادی خواہشات کے حصول کے لیے لڑتے ہیں اور اللہ والے بلند نصب العین کے ماتحت میدان جہاد میں کودتے ہیں۔

دنیا داروں کے سامنے خدا کی بادشاہت پھیلانے کا مقصد ہوتا ہے ۔ظالم اپنے نفس امارہ کے لیے لڑتے ہیں اورخدائی مجاہد اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے ۔پھرجس طرح ان کے مقاصد میں اختلاف ہے ، اسی طرح ان کے طریق جنگ میں بھی اختلاف ہے۔دنیا کے قیاصر واکاسرہ مادی قوتوں کو جمع کرتے ہیں اوراقلیم ایمان وعقیدت کے شہنشاہ بصیرت ونیاز مندی کے متاع عزیز کو۔

ان آیات میں اسی نقشہ کو پیش کیا ہے کہ انبیاء کا ساتھ دینے والے سپاہی جنگ ونَے کے نغموں سے مست ہوکر نہیں لڑتے۔شراب ونَے سے مخمور ہوکر دشمنوں کا مقابلہ نہیں کرتے بلکہ ایمان ومغفرت کا افشردہ پیتے ہوئےمیدان جنگ میں نبردآزما ہوتے ہیں۔ خدا سے ڈرتے ہوئے اپنی لغزشوں سے معافی چاہتے ہوئے ۔ ثبت اقدامنا کے نعرے لگاتے ہوئے جنگ کی آگ میں کودتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا دنیا کا ثواب اورعقبیٰ وآخرت کی فیروزمندیاں ان پر سے نچھاور کردیتا ہے ، اس لیے کہ وہ جنگ میں بھی جہاں عام سپاہی اخلاق پس پشت ڈال دیتے ہیں۔احسان ومروت کا پیکر ہوتے ہیں، ان کی دشمنی سوائے باطل اورباطل پرست کے اور کسی شے سے نہیں ہوتی۔وہ اللہ کے لیے لڑتے ہیں اور اللہ کے لیے جیتے ہیں۔ ان کی کوئی حرکت اور ان کا کوئی اقدام ان کے اپنے لیے نہیں ہوتا۔ وہ پوری بے غرضی اوربے لوثی کے ساتھ رہتے ہیں۔ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔
حل لغات
{اِسْرَافَنَا} ہماری زیادتی۔
 
اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
وَمَا كَانَ قَوْلَھُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوْا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِيْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ۝۱۴۷ فَاٰتٰىھُمُ اللہُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ۝۰ۭ وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ۝۱۴۸ۧ

اللہ والو ں کا جہاد

۱؎ جس طرح ایک مادہ پرست انسان کے نصب العین میں زمین وآسمان کا فرق ہوتا ہے اسی طرح ان کے طریق کار میں اور عام لوگوں کی روش میں عظیم امتیاز پایاجاتاہے ۔مادیت پرست لوگ مادی خواہشات کے حصول کے لیے لڑتے ہیں اور اللہ والے بلند نصب العین کے ماتحت میدان جہاد میں کودتے ہیں۔

دنیا داروں کے سامنے خدا کی بادشاہت پھیلانے کا مقصد ہوتا ہے ۔ظالم اپنے نفس امارہ کے لیے لڑتے ہیں اورخدائی مجاہد اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے ۔پھرجس طرح ان کے مقاصد میں اختلاف ہے ، اسی طرح ان کے طریق جنگ میں بھی اختلاف ہے۔دنیا کے قیاصر واکاسرہ مادی قوتوں کو جمع کرتے ہیں اوراقلیم ایمان وعقیدت کے شہنشاہ بصیرت ونیاز مندی کے متاع عزیز کو۔

ان آیات میں اسی نقشہ کو پیش کیا ہے کہ انبیاء کا ساتھ دینے والے سپاہی جنگ ونَے کے نغموں سے مست ہوکر نہیں لڑتے۔شراب ونَے سے مخمور ہوکر دشمنوں کا مقابلہ نہیں کرتے بلکہ ایمان ومغفرت کا افشردہ پیتے ہوئےمیدان جنگ میں نبردآزما ہوتے ہیں۔ خدا سے ڈرتے ہوئے اپنی لغزشوں سے معافی چاہتے ہوئے ۔ ثبت اقدامنا کے نعرے لگاتے ہوئے جنگ کی آگ میں کودتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا دنیا کا ثواب اورعقبیٰ وآخرت کی فیروزمندیاں ان پر سے نچھاور کردیتا ہے ، اس لیے کہ وہ جنگ میں بھی جہاں عام سپاہی اخلاق پس پشت ڈال دیتے ہیں۔احسان ومروت کا پیکر ہوتے ہیں، ان کی دشمنی سوائے باطل اورباطل پرست کے اور کسی شے سے نہیں ہوتی۔وہ اللہ کے لیے لڑتے ہیں اور اللہ کے لیے جیتے ہیں۔ ان کی کوئی حرکت اور ان کا کوئی اقدام ان کے اپنے لیے نہیں ہوتا۔ وہ پوری بے غرضی اوربے لوثی کے ساتھ رہتے ہیں۔ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔

{اِسْرَافَنَا} ہماری زیادتی۔
جزاک الله خیرا،آصف بھائی
اے اللہ ہمیں بھی ایسے بے لوث مجاہدین میں شامل فرما.جن پہ تیری رحمت نازل ہو. آمین
 
Top