• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ پاک کا سورۃ النساء میں فرمانا اے اہل کتاب! اپنے دین میں غلو (سختی اور تشدد) نہ کرو۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
{ ولا تقولوا على الله إلا الحق إنما المسيح عيسى ابن مريم رسول الله وكلمته ألقاها إلى مريم روح منه فآمنوا بالله ورسله ولا تقولوا ثلاثة انتهوا خيرا لكم إنما الله إله واحد سبحانه أن يكون له ولد له ما في السماوات وما في الأرض وكفى بالله وكيلا} النساء: 171 . قال أبو عبيد: {كلمته} كن فكان. وقال غيره: {وروح منه} أحياه فجعله روحا. {ولا تقولوا ثلاثة}.

اور اللہ تعا لیٰ کی نسبت وہی بات کہو جو سچ ہے۔ مسیح عیسیٰ بن مریم علیہما السلام تو بس اللہ کے ایک پیغمبر ہی ہیں اور اس کا ایک کلمہ جسے اللہ نے مریم تک پہنچا دیا اور ایک روح ہے اس کی طرف سے۔ پس اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور یہ نہ کہو کہ خدا تین ہیں، اس سے باز آ جاؤ۔ تمہارے حق میں یہی بہتر ہے۔ اللہ تو بس ایک ہی معبود ہے، وہ پاک ہے اس سے کہ اسے کے بیٹا ہو۔ اس کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ ہی کا کار ساز ہونا کافی ہے۔ ابو عبید نے بیان کیا کہ کلمتہ سے مراد اللہ تعا لیٰ کا یہ فرمانا ہے کہ ہو جا اور وہ ہو گیا اور دوسروں نے کہا کہ وروح منہ سے مراد یہ ہے کہ اللہ نے انہیں زندہ کیا اور اور روح ڈالی اور یہ نہ کہو کہ خدا تین ہیں۔

حدیث نمبر: 3435
حدثنا صدقة بن الفضل،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا الوليد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن الأوزاعي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال حدثني عمير بن هانئ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال حدثني جنادة بن أبي أمية،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عبادة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ من شهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأن محمدا عبده ورسوله،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأن عيسى عبد الله ورسوله وكلمته،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ألقاها إلى مريم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وروح منه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ والجنة حق والنار حق،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أدخله الله الجنة على ما كان من العمل ‏"‏‏.‏ قال الوليد حدثني ابن جابر عن عمير عن جنادة وزاد ‏"‏ من أبواب الجنة الثمانية،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أيها شاء ‏"‏‏.‏


ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید نے بیان کیا، ان سے اوزاعی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عمیر بن ہانی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے جنادہ بن ابی امیہ نے بیان کیا اور ان سے عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ وحدہ لا شریک ہے اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ عیسیٰ علیہ السلام اس کے بندے اور رسول ہیں اور اس کا کلمہ ہیں، جسے پہنچا دیا تھا اللہ نے مریم تک اور ایک روح ہیں اس کی طرف سے اور یہ کہ جنت حق ہے اور دوزخ حق ہے تو اس نے جو بھی عمل کیا ہو گا (آخر) اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ ولید نے بیان کیا، کہ مجھ سے ابن جابر نے بیان کیا، ان سے عمیر نے اور جنادہ نے اور اپنی روایت میں یہ زیادہ کیا ( ایسا شخص) جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس سے چاہے (داخل ہو گا)۔
صحیح بخاری
کتاب الانبیاء
 
Top