اللہ کی راہ میں "رِبَاط" یعنی پہرہ دینے کی فضیلت
مجاہدؒ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دشمن کی سرحد کے قریب پڑاؤ ڈالنے والی فوج میں موجود تھے کہ لوگ (کسی خبر کیوجہ سے)کسی گھبراہٹ کا شکار ہوئے اورساحل کی طرف چلے گئے،پھر کہا گیا کہ کوئی خوف نہیں تو لوگ واپس آگئے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کھڑے تھے۔ایک آدمی ان کے پاس سے گزرا اور کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ !آپ کیوں کھڑے ہیں ؟تو انہوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ کو یہ فرماتےہوئے سنا ہے کہ اللہ کی راہ میں ایک پہرہ دینا حجرہ اسود کے قریب لیلۃ اللقدر کے قیام سے بہتر ہے۔
(صحیح ابن حبان۔الموارد:583)