• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کی روئیت اوراللہ کا چہرہ جیسے اس کی شان کے لائق ہے

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
اللہ کی روئیت اوراللہ کا چہرہ جیسے اس کی شان کے لائق ہے

اصلی حنفی امام ابن ابی العز الحنفی رحمہ اللہ اللہ کی روئیت اور اللہ کی صفت چہرہ کی دلیل کے لئےحدیث حدیث نقل کرتے ہیں۔۔

حضرت صہیب سے مروی ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے(ان لوگوں کے لئے جنہوں نے نیک عمل کیے جنت اور (اللہ کا) دیدار ہے۔۔) تلاوت کی اور فرمایا جب جنت والے جنت میں اور جہنم والے جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو آواز دینے والا آواز دے گا۔ اے جنت والو! اللہ کے ہاں تمہارے ساتھ وعدہ ہے اللہ اس کو پورا کرنا چاہتا ہے وہ دریافت کریں گے وہ کونسا وعدہ ہے کیا اس نے ہمارے اعمال کو شرف پذیرائی نہیں بخشا کیا۔ اس نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کیا؟ کیا اس نے ہمیں جنت میں داخلہ نہیں دیا؟ کیا اس نے ہمیں جہنم سے نہیں بچایا؟ اس پر پردہ درمیان سے اٹھ جائے گا تو وہ اللہ پاک کا دیدار کریں گے تو جو کچھ اللہ نے ان کو دے رکھا ہو گا ان سب سے زیادہ محبوب نعمت ان کے ہاں اللہ کا دیدار ہو گا۔ یہی لفظ زیادۃ کی تشریح ہے۔ (حدیث کے الفاظ ختم ہوئے)
نیز یہ حدیث متعدد اسانید اور مختلف الفاظ کے ساتھ مروی ہے جس میں الزیادۃ کا معنی اللہ کے چہرہ کی جانب دیکھنا ہے۔

(شرح عقیدہ طحاویہ ص190-191)


allah ka chehra jaisa keh as ki shan hai.jpg
fiqa akbar sharah.jpg
 
Top