• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کی گواہی۔ ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ۝۰ۙ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَاۗىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ۝۰ۭ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۝۱۸ۭ
خدانے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اورفرشتوں نے اور علم والوں نے بھی گواہی دی۔ وہی (انصاف کا حاکم ہے ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ غالب حکمت والا ہے۔۲؎ (۱۸)
اللہ کی گواہی
۱؎ خدا کی توحید ایک اصلی اور حقیقی عقیدہ ہے ۔جس میں کبھی اختلا ف نہیں ہوا لیکن مشرکین بایں ہمہ اس محسوس صداقت سے ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی شہادت، فرشتوں کی شہادت اور علماء کی شہادت ہمیشہ توحید ہی کے حق میں رہی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ موحدوں کی اعانت کی ہے۔فرشتے بھی توحید ہی کا پیغام لے کر زمین پر آئے ہیں اور علماء ِ حق نے بھی بجز توحید کے کسی عقیدے پر قناعت نہیں کی ۔ یہ تین شہادتیں توحید کے اثبات کے لیے تین زبردست دلائل ہیں۔ کفر وایمان کی ساری تاریخ پڑھ جاؤ۔ تمھیں کبھی بھی حق دبتا ہوا نظر نہ آئے گا۔تمام کتابیں اور صحیفے جو خدا کی طرف سے ہیں، توحید کے پیغام سے معمور ہیں۔ اسی طرح وہ لوگ جو صحیح معنوں میں عالم ہیں، ہمیشہ توحید ہی کے قائل رہے ہیں۔ کیا توحید پر ان سے زیادہ صاف، مضبوط اورکھلی شہادت پیش کی جاسکتی ہے؟
حل لغات
{ اَلْقِسْطِ} انصاف وعدل {اَلْعَزِیْزُ} غالب۔ زبردست۔
 
Top