• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المسلمات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
المسلمات

مصنف
مختلف اہل علم

ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

تبصرہ

اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت اس وقت متعدد ادارے کام کر رہے ہیں۔ اس کے مردانہ ونگ میں مجلس تحقیق الاسلامی، جامعہ لاہور الاسلامیہ، جامعہ بیت العتیق اور کتاب و سنت ویب سائٹ وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ اس کے خواتین ونگ میں بھی بہت سے علمی، رفاہی اور تبلیغی منصوبے جاری ہیں۔ جس میں ایک سالہ تعلیم دین کورس، ہفت روزہ ورکشاپس، مختلف اسلامی علوم کے شارٹ کورسزاور بہت سے تبلیغی منصوبہ جات شامل ہیں۔ خواتین ونگ کی تمام دوڑ دھوپ مسز رضیہ مدنی نے سنبھالی ہوئی ہے جو حافظ عبدالرحمٰن مدنی کی اہلیہ اور کتاب وسنت ڈاٹ کام کے مدیر حافظ انس نضر مدنی صاحب کی والدہ محترمہ ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’المسلمات‘ محترمہ کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے کی طالبات اور ٹیچرز نے نہایت محنت سے ترتیب دیاہے۔ رسالے کو متعدد حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آب حیات کے عنوان کے تحت طالبات اور ٹیچرز کے مضامین و کالم جمع کیے گئے ہیں۔ بزم آرائیاں کے تحت حافظ عبدالرحمٰن مدنی، حافظ سعید وغیرہم کی بیگمات کے انٹرویوز شائع کیے گئے ہیں۔ رسالے کا ایک حصہ افسانوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت جاری منصوبوں کا تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔(ع۔م)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
فہرست مضامین
فرمان الٰہی
فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
اداریہ
درس حدیث
آب حیات(مقالات)
بزم آرائیاں (انٹرویو)
جائے عبرت ہے یہ زمانہ (افسانے)
جہد مسلسل(رپورتاژ)
بیاض کے آئینے میں
کشت زعفران(مزاحیہ شاعری)
میرے آنگن کی نئی رتیں...(طالبات کی شعری کاوشیں)
کچن کارنر
ٹپس کارنر
زعفران زار
مسکراہٹیں
میری ڈائری کا ایک ورک
تاریخ کے جھروکوں سے
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
میرے لیے یہ پہلا موقع تھا کہ اس قدر ضخیم خواتین کا دینی مجلہ مطالعے میں آیا۔ اس سے قبل تو چھوٹے موٹے رسائل ہی نظر سے گزرتے رہے ہیں۔ ابھی تو کتاب ڈاؤن لوڈ کی ہے اور سب سے پہلے انٹرویو سیکشن کا مطالعہ کیا۔
سب سے بہترین متاثر کن اور قابل تعریف انٹرویو کہ جس سے دیگر خواتین کی تربیت اور ذہنی اصلاح ممکن ہے وہ بیگم حافظ عبدالرحمٰن مدنی کا انٹرویو ہے جس سے موصوفہ کی لیاقت و قابلیت کا پتا تو چلتا ہے ، اس کے علاوہ بھی ان کے زریں خیالات سے ہمارے موجودہ معاشرے کی خواتین تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔
جبکہ انٹرویو کے اس سیکشن میں سب سے کم متاثر کرنے والا انٹرویو بیگم حافظ ثناءاللہ مدنی کا رہا ہے ، گو کہ اس تاثر کے ازالے کے لیے خود حافظ ثناءاللہ مدنی کا انٹرویو بھی شامل کیا گیا ہے جو بہترین ہونے کے باوجود اس نسائی سیکشن میں غیرموزوں لگتا ہے۔
دوسرا بہترین اور قابل قدر انٹرویو بیگم ڈاکٹر اسرار احمد کا ہے۔ خواتین کی ذمہ داریوں کے تعلق سے انہوں نے بہت اہم اور قابل غور نکات پیش کیے ہیں۔
بیگم پروفیسر حافظ محمد سعید کے انٹرویو سے بھی کچھ توقعات تھیں مگر اس انٹرویو سے انہیں زیادہ جاننے کا موقع نہیں ملا۔
بہرحال مجموعی طور پر اس مجلے کا یہ نہایت اہم سیکشن ہے اور بہت اچھی بات ہوگی اگر کوئی صاحب انہیں یونیکوڈ شکل میں بھی پیش کر دیں۔ کیونکہ دور حاضر میں انٹرویوز اور سوانح حیات دو ایسے موضوعات ہیں جسے ہر طبقہ دلچسپی سے پڑھتا ہے اور ان سے حاصل شدہ خیالات و نظریات کو اپنی زندگی میں بھی لاگو کرنے کی طرف راغب ہوتا ہے۔
 
Top