عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
الموافقات فی اصول الشریعہ
مصنف
امام شاطبی رحمہ اللہ
مترجم
عبدالرحمن کیلانی
ناشر
مرکز تحقیق دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری نسبت روڈ لاہور
تبصرہ
انسانی زندگی ہمیشہ تغیر پذیر رہتی ہے۔ احوال و ظروف بدلتے رہتے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری تھا کہ انسانی زندگی کے لیے ناگزیر حقیقتوں کو معیار ٹھہرا کر کچھ ایسے قواعد وضع کر دئیے جائیں جو پیش آمدہ معاملات میں حکم کی تلاش میں ممد و معاون ہوں اور یہ قواعد شارع حقیقی کی رضا سے متصادم نہ ہوں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے علمائے اسلام نے بڑی تگ و دو کی اور اصول قانون یا اصول فقہ پر ایک ایسا ذخیرہ تیار کیا جس کی مثال دنیا کی قانونی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہر دور کے علما نے اس ذخیرہ میں اضافہ کیا۔ علامہ شاطبی کی زیر نظر کتاب اسلامی اصول قانون کی ایک معتبر کتاب ہے جس میں علامہ نے اس فن کا کما حقہ احاطہ کیا ہے۔ اس کتاب کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ مذاہب اربعہ کے اصولیین کی آرا پر ایک مکمل تبصرہ ہے اور آئندہ کے لیے فن اصول کے طلبا کے لیے ایک نمونہ کما ل ہے۔ مفتی، مجتہد، قاضی اور ولی الامر کے لیے اس کا مطالعہ ایسے گوشے کھولتا ہے کہ وہ تلاش حکم میں منشائے شارع حقیقی کو پا لیتا ہے اور کسی دشواری سے دوچار نہیں ہوتا اس لیے اس کتاب میں علامہ نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ قرآن و سنت سے مستنبط ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن کیلانی نے اس کتاب کو اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔(ع۔م)الموافقات فی اصول الشریعہ
مصنف
امام شاطبی رحمہ اللہ
مترجم
عبدالرحمن کیلانی
ناشر
مرکز تحقیق دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری نسبت روڈ لاہور
تبصرہ
Last edited: