محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
الہی! تیرے یہ مولوی کدھر جائیں :
مولوی وہ ملامتی فرقہ بن چکا ہے.جو کچهه اچها بهی کرے تو اس اچهائی کی جڑوں میں بهی کوئی بدی تلاش کی جاتی ہے.دنیا کا سب سے بڑا مظلوم طبقہ ہے. مولوی شادی کرے تو بیوی کے زیر عقاب، نہ کرے تو معاشرے کے زیر عتاب... (کہ شاید حلالوں پہ گزارہ کررہا ہو ).چندے سے چولہا جلائے تو قلاش، تجارت سے پیٹ کی آگ بجھائے تو عیاش...دنیا جہاں کی سب پابندیاں مولوی کے لیے بنائی گئ ہیں :
-ارے ! تم نے آج شام مولوی کو چوڑیوں کی دکان کے سامنے سے گزرتے نہیں دیکها ؟! لگتا ہے بیگم کے واسطے چوڑیاں خریدنے آیا ہو ! بہت رنگین مزاج ہے .اپنے محلے کا مولوی بهی .!
-مولوی نے آج اپنے پوتے کے لیے کھلونا خریدا ، مولوی ہوکر کهلونے خریدتا ہے ؟!
-مولوی آج صبح مسجد سے متصل پارک میں چہل قدمی کر رہا تها." ورزش کر رہا ہوں گا بهائی " مولوی اور ورزش ؟! نہیں نہیں کچھ اور چکر ہے .! وہ کچهه گنگنا بهی رہا تها ."تو قرآن پڑهه رہا تها" پتہ نہیں مجهے تو لگتا ہے عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کی کوئی گیت ...! دیکهو تو مولوی کو. اللہ معاف کرے .اور تو اور ایک گلاب کے پهول کو بهی چهیڑ رہا تها.نہیں معلوم کس نیت سے ؟! مولوی اور گلاب !
--مولوی کل بنک میں گیا تها.لگتا ہے بنک اکاؤنٹ بهی ہے مولوی کا ؟!
--مولوی نے گهر میں بلی پال رکهی ؟ مولوی کا بچہ مدرسہ میں پڑے تو طنز مولوی کا بیٹا مولوی ہی ہوگا.کسی انگلش سکول میں پڑھائے تو اعتراض .مولوی اپنے بچے کو انگریز بنا رہا ہے.!
-یہ مولوی صاحب ولیمہ کی اس تقریب میں کیا کررہا ہے ؟ بهئ نکاح پڑهانے آیا ہوگا."ارے ! نکاح تو اس جوڑے کا پہلے ہی ہوا ہے". تو پهرضرور حلوے اور بریانی کی خوشبو انہیں یہاں کهینچ لائی ہوگی.مگر وہ تو اس جوڑے کا رشتہ دار بهی تو ہے."رشتہ دار ہے ؟ اف خدایا، اب سب کے سامنے جوڑے کی انسلٹ ہوگی کہ وہ ایک مولوی کے رشتہ دار ہیں.
--حکومت کے حق میں بولے تو درباری مولوی ، خلاف بولے تو فسادی مولوی .
--مولوی سیاست میں آئے تو اعتراض کہ ان کا کام مسجد و مکتب میں ہے .اسمبلی میں نہیں.سیاست میں حصہ نہیں لے تو اعتراض مولوی نے اسلام کو مسجد میں قید کرلیا ہے.ملا کی دوڑ مسجد تک.
--پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی مولوی ملک کا صدر یا وزیراعظم نہیں بنا بلکہ کسی بہت بڑے ادارے کا سربراہ بهی نہیں بنا .ملک کے سب فیصلے مونچھوں والوں نے کیا ، ملک کو دو لخت بهی ٹائی، کوٹ والوں نے ہی کیا مگر الزام پگڑی پہ کہ مولوی نےملک کو تباہ کردیا.
---------------
الہی! تیرے یہ مولوی بندے کدهر جائیں