• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ الله اور تقليد

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ الله اور تقليد

کتاب التوحید امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ الله کى مشہور کتاب ہے اس کے ابواب میں سے ایک باب ان الفاظ میں ہے۔
باب من أطاع العلماء و الأمراء فى تحریم ماأحل الله و تحليل ما حرم الله فقد اتخذهم أربابامن دون الله ,
اس بات كا بيان كہ جس چيز کو الله نے حلال کردیا ہے اسے حرام قرار دينے میں یا جس چيز کو الله نے حرام قرار دیا ہے اسے حلال قرار دينے میں جس نےعلماء و امراء کى اطاعت کى , اس نے گویا انہيں الله کے سوارب قراردیا
اس باب کے تحت محمد بن عبدالوہاب رحمہ الله نے سب سے پہلے حضرت ابن عباس رضى الله عنہ کا فرمان ذکر کیا ہے ۔
يوشك ان تنزل عليكم حجارة من السماء اقول : قال رسول الله و تقولون قال ابوبكر و عمر رضى الله تعالى عنهما ’
ترجمہ : بہت قریب كے کہ تم پر آسمان سے پتھر برسنا شروع ہوجائيں میں کہتا ہوں کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا اور تم اس کے مقابلہ میں کہتے ہو ابو بکر و عمر نے فرمایا .
پھر امام احمد بن حنبلؒ کا یہ قول نقل کرتے ہيں
عَجِبْتُ لِقَوْمٍ عَرَفُوا الْإِسْنَادَ وَصِحَّتَهُ, وَيَذْهَبُونَ إِلَى رَأْيِ سُفْيَانَ
ترجمہ: مجھے تعجب ہے اس قوم پر جسے حدیث کى سند اور اس کى صحت معلوم ہے,اور اس کے باوجود بھى وه سفيان کى رائے کى طرف جاتے ہيں .
امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ الله کا کتاب التوحید میں قائم کرده باب اور اس کے تحت مزکره آثار سے ان کا تقليد کے بارے میں موقف بالکل واضح ہے , جس کا خلاصہ یہ ہے
1۔علماء کو تحليل و تحریم کا اختيار دينا انہيں رب ماننے کے برابرہے۔
2۔ رسول اللهﷺ کے فرمان کے مقابلہ میں آئمہ اور علماء تو کجا , ابوبکر و عمر رضى الله عنهما کى آراء بھی قابل قبول نہیں۔
لیجیئے کتاب التوحید اور اس باب کالنک
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ ۔۔ ۔۔ ۔۔
توجہ فرمائیں :
کتاب التوحید امام محمد بن عبالوهاب رحمہ الله کى مشهور کتاب هے اس کے ابواب میں سے ایک باپ ان الفاظ میں ہے۔
اس باب کے تحت محمد بن عبدالوهاب رحمةالله نے سب سے پہلے حضرت ابن عباس رضى الله عنہ کا فرمان زکر کیا ہے
عجب لقوم عفوا الاسناد و صحه
وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔
 
Top